*السلامُ علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔*
کیا فرماتے ہیں علمائے اہلسنّت اِس کے بارے میں کہ تبلیغی جماعت حق پر ہے یا نہیں۔ اِس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
جواب عنایت فرمائیں۔۔
*سائل........محب الدین قادری چر کُٹیا پیر اترولہ بلرام پور*
*_________________________________________*
*وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ*
*♥بسم اللہ الرحمٰن الرحیم♥*
*👈الجواب بعون التواب:* تبلیغی جماعت جو مولوی الیاس کاندھلوی سے منسوب ہے جسکا ایک مرکز دہلی درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء محبوب الٰہی سے متصل بنا ہوا ہے، علمائے دیابنہ جنکی تکفیر علمائے عرب و عجم نے یہ کہکر فرمائی *♦👈من شک فی کفرہ وعذابہ فقد کفر،👉♦* جو انکے کفر وعذاب میں شک کرے وہ بھی کافر ہے۔ (درمختار باب المرتد مطبع مجتبائی دہلی ١/٣٥٦))
یہ انہیں اپنا پیشوا و مقتدا جانتی انہیں کے عقائد ونظریات کا پرچار و پرسار کرتی اور انہیں کی تعلیمات کو عام کرنے میں سرگرم عمل ہے۔ آیا پھر یہ جماعت حق پر کیونکر ہوسکتی ہے یہ جماعت کھلی گمراہ اور گمراہ گر ہے، مسلمانوں کو چاہئے کہ ان سے دورو نفور رہیں، ان کی کوئی بات نہ سنیں نہ ان کی کسی بات پر عمل کریں جب تك اپنے علماء سے تحقیق نہ کرلیں۔ رسول ﷲ صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں: *👈وایاکم وایاھم لایضلونکم ولایفتونکم۔👉* ان سے دور بھاگو اور انھیں اپنے سے دور کرو۔ کہیں وہ تمہیں گمراہ نہ کردیں کہیں وہ تمہیں فتنہ میں نہ ڈال دیں۔(مشکوٰۃ باب الاعتصام بالکتاب فصل اول مطبع مجتبائی دہلی ص٢٨))
مزید تفصیل کیلئے علامہ ارشد القادری کی کتاب *"تبلیغی جماعت قرآن وحدیث کی روشنی میں"* کا مطالعہ فرمائیں۔
*واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب والیہ المرجع والمآب*
*✒♥شرف قلم♥*
خاک پائے علماء
*ابو فرحان مشتاق احمد رضوی* جامعہ رضویہ فیض القرآن سلیم پور نزد کلیرشریف اتراکہنڈ
*✅✅الجواب صحیح*
حضرت مولانا مفتی عتیق اللہ صدیقی فیضی صاحب قبلہ
*صدر المدرسین دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام بتھریاکلاں سدھار تھنکر یوپی*
*رابطہ نمبر*
*7081618182*
*✅✅الجواب صحیح*
حضرت مولانا مفتی سید صفدر حسین شاہ صاحب قبلہ
*تحصيل چسانہ ضلع ریاسی جموں و کشمیر انڈیا*
*رابطہ نمبر*
9622794968
*✅✅الجواب صحیح*
حضرت مولانا مفتی صادق رضا صاحب قبلہ
مقام، سنگھیا ٹھاٹھول (پورنیہ)
*امام و حطیب شاہی جامع مسجد پٹنہ بہار*
رابطہ نمبر
7634812623
✅✅الجواب صحیح
حضرت مولانا عمران رضا ساغر صاحب قبلہ
ضلع کشن گنج بہار
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں