سود خور کے گھر کھانا پینا کیسا

🕯        «    احــکامِ شــریعت     »        🕯
-----------------------------------------------------------
📚سود خور کے گھر کھانا پینا کیسا؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

کیافرماتےہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید سودی لین دین کرتا ہے تو زید کے یہاں کھانا پینا اور زید کے یہاں شادی بیاہ کرنا کیسا ہے؟ مدلل و مفصل جواب عنایت فرمائیں 
سائل: محمد احسان رضا اختری مقام مظفر پور بہار۔
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎
الجواب : سود خوروں کے گھر کھانا پینا منع ہے لیکن حرام و گناہ نہیں, شادی بیاہ بھی جائز ہے لیکن بہتر ہے کہ کسی اچھے گھر سے رشتہ قائم کرے جہاں دینداری ہو تاکہ نسلیں نیکوں کار پیدا ہو،

جیساکہ امام اہلسنت فقیہ باکمال امام احمد رضا خان قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں :
سود خور کے یہاں کھانا نہ چاہئے مگر حرام و ناجائز نہیں، جب تك یہ معلوم نہ ہو کہ یہ چیز جو ہمارے سامنے کھانے کو آئی بعینہٖ سود ہے مثلًا ان گیہوں کی روٹی جو اس نے سود میں لئے تھے یا سود کے روپئے سے اس طرح خریدی گئی ہے کہ اس پر عقد و نقد جمع ہوگئے یعنی سود کا روپیہ دکھا کر اس کے عوض خریدی اور وہی روپیہ اسے دے دیا، جب تك یہ صورتیں تحقیق نہ ہوں وہ کھانا حرام ہے نہ ممنوع۔

" فی الھندیۃ عن الذخیرۃ عن محمد بہ ناخذ مالم نعرف شیئا حراما بعینہ،
یعنی فتاوٰی ہندیہ میں بحوالہ ذخیرہ امام محمد سے منقول ہے کہ ہم اسی(قول جواز) کو لیتے ہیں جب تك بعینہٖ کسی شئ کا حرام ہونا معلوم نہ ہوجائے۔
(📕 فتاویٰ رضویہ شریف جدید جلد (١۷) ص (٣٦۲) ناشر دعوت اسلامی )

🔸واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم و علمه أتم وأحكم 🔸
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــہ:
حضرت مولانا محمد راشد مکی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خطیب و امام نوری مسجد گرام منگوری پٹی پوسٹ بہار بزرگ ضلع کشی نگر اتر پردیش۔

✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت علامہ جابرالقادری رضوی صاحب قبلہ۔

ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے