-----------------------------------------------------------
📚جماعت میں اکیلا مقتدی ہو تو وہ امام کی داہنی جانب کتنے فاصلے پر کھڑا ہو؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
کیافرماتےہیں علمائے اہل سنت اس مسئلہ میں کہ جماعت میں اکیلا مقتدی ہو تو وہ امام کی دائیں جانب کتنے فاصلے پر کھڑا ہو؟ زید کا کہنا ہے کہ امام کے بالکل متوازی کھڑا ہو اور بکر کا کہنا ہے کہ اس کی ایڑی امام کی ایڑی سے پیچھے ہو۔ کس کا قول درست ہے؟ باحوالہ جواب عنایت فرمائیں۔
سائل: محمد عثمان از گوجرانوالہ
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب: اکیلا مقتدی مرد اگرچہ لڑکا ہو امام کے برابر داہنی جانب کھڑا ہو امام کے برابر کھڑے ہونے کے یہ معنی ہیں کہ مقتدی کا قدم امام سے آگے نہ ہو یعنی اسکے پاؤں کا گٹا اس کے گٹے سے آگے نہ ہو سر کے آگے پیچھے ہونے کا کچھ اعتبار نہیں تو اگر امام کے برابر کھڑا ہوا اور چونکہ مقتدی امام سے دراز قد ہے لہٰذا سجدے میں مقتدی کا سر امام سے آگے ہوتا ہے مگر پاؤں کا گٹا گٹے سے آگے نہ ہو تو حرج نہیں یوہیں اگر مقتدی کے پاؤں بڑے ہوں کہ انگلیاں امام سے آگے ہیں جب بھی حرج نہیں جبکہ گٹا آگے نہ ہو - اھ
(📒 بہار شریعت ح:3/ص:584/585/ جماعت کا بیان / مجلس المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی)
اور در مختار میں ہے
" ( و یقف الواحد) ولو صبیا أما الواحدۃ فتتاخر ( محاذیا) أی مساویا (لیمین امامہ) علی المذھب ولا عبرۃ بالرأس بل بالقدم فلو صغیرا فالأصح مالم یتقدم أکثر قدم المؤتم لا تفسد " اھ
اور ردالمحتار میں ہے
(بل بالقدم) فلو حاذاہ بالقدم و وقع سجودہ مقدما علیہ لکون المقتدی أطول من امامہ لا یضر و معنی المحاذاۃ بالقدم : المحاذاۃ بعقبہ فلا یضر تقدم أصابع المقتدی علی الامام حیث حاذاہ بالعقب مالم یفحش التفاوت بین القدمین " اھ
(📘 ج:2/ص:307/308/ کتاب الصلاۃ باب الامامۃ / دار عالم الکتب)
مذکورہ حوالہ جات کی روشنی میں بکر کا قول درست ہے -
واللہ تعالیٰ اعلم
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــہ:
حضرت علامہ مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ۔
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : محمد رضا امجدی دارالعلوم رضویہ بڑا بریارپور مشرقی چمپارن بہار مقام ہرپوروَا۔
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت مفتی امین صدیقی صاحب قبلہ مرادآباد یوپی۔
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں