Header Ads

سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالی عنہا کی تاریخِ ولادت و وصال

سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالی عنہا کی تاریخِ ولادت و وصال 

تحریر -:- نثار مصباحی 
رکن : روشن مستقبل, دہلی

سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالی عنہا کی تاریخِ وصال بیان کرتے ہوئے حافظ ابن سعد (متوفی 230ھ) اپنی مشہور کتاب "الطبقات"(طبقاتِ ابن سعد) میں لکھتے ہیں:
"توفيت ليلة الثلاثاء لثلاث خلون من شهر رمضان سنة إحدى عشرة، و هي ابنة تسع و عشرين سنة أو نحوها"
"آپ کا وصال 3 رمضان 11ھ منگل کی شب میں ہوا. اس وقت آپ کی عمر 29 سال یا اس کے آس پاس تھی."
طبقاتِ ابن سعد سب سے قدیم ماخذ ہے جس میں پوری تحدید کے ساتھ آپ کی تاریخِ وفات بیان کی گئی ہے. 

البتہ آپ کی تاریخ ولادت اہلِ سنت کے کسی ماخذ میں مجھے نظر نہیں آئی. ائمۂ تاریخ و سیرت نے عام طور سے یہ بیان کیا ہے کہ اعلانِ نبوت سے 5 سال قبل آپ کی ولادت ہوئی. مگر دن اور تاریخ کی تحدید کے ساتھ کسی سُنی ماخذ میں کوئی تاریخ ہمارے علم میں نہیں. 
بعض شیعہ مآخذ میں پوری تحدید کے ساتھ "20 جمادی الآخرہ روزِ جمعہ" کو آپ کی تاریخِ ولادت کہا گیا ہے, مگر یہ رافضیوں کا قول ہے, اہلِ سنت کا نہیں۔ اہلِ سنت کے کسی مستند ماخذ میں ایسا کوئی قول میرے علم میں نہیں۔ 

سیدہ___زاہرہ___طیبہ___طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام

صلی اللہ تعالی علی أبیہا و علیہا وسلم

#نثارمصباحی
3رمضان1441ھ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے