Header Ads

سیدہ فاطمتہ الزہرا رضی اللہ عنھا کا یوم پیدائش یا روافض کی سازش

سیدہ فاطمتہ الزہرا رضی اللہ عنھا کا یوم پیدائش یا روافض کی سازش

🌸🌸☘️☘️☘️🌸🌺

اہل سنت کے ہاں سیدہ فاطمتہ الزہرا رضی اللہ عنھا کا یوم پیدائش کسی بھی معتبر مآخذ میں نہیں ہے۔
چونکہ یہ ایام سیدنا *صدیق اکبر* رضی اللہ عنہ کے وصال باکمال کے ہیں۔
لہذا ہم *20 جمادی الثانی* کو سیدہ فاطمتہ کا یوم پیدائش قرار دینا ، روافض کا *سوچا سمجھا منصوبہ* سمجھتے ہیں۔ تاکہ صدیق پاک کے یوم وصال کی طرف سے توجہ ہٹائی جا سکے۔

*خبردار !* روافض نے ہمیشہ اہل سنت کی شرافت سے فائدہ اٹھایا ہے اور اسی انداز سے محبت اہل بیت کے بہانے ، اہل سنت میں رافضیت کو داخل کیا ہے۔
لہذا روافض کی چالوں سے ہوشیار رہنا اور رکھناضروری ہے۔

*ایک اہم وضاحت :*
بعث مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قبل عرب میں یوم پیدائش نوٹ کرنے کا معمول نہیں تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اہل سنت کے بنیادی ماخذ میں کسی بھی صحابی کا یوم پیدائش منقول نہیں ہے۔
ہمارے بعض متاخرین نے شیعہ کی مشہور کی ہوئی تاریخین لکھ دی جو اہل سنت کے اندر مشہور ہو رہی ہیں۔ اس *سازش کو ناکام* بنانے میں اپنا کردار ادا فرمائیے۔۔۔
*✍🏻ناچیز خادم اہل سنت*
🍎🍎🍎🍎🍎🍎🍎🍎
*تحقیق نمبر 02*

سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالی عنہا کی تاریخِ ولادت و وصال 

تحریر -:- نثار مصباحی 
رکن : روشن مستقبل, دہلی

سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالی عنہا کی تاریخِ وصال بیان کرتے ہوئے حافظ ابن سعد (متوفی 230ھ) اپنی مشہور کتاب "الطبقات"(طبقاتِ ابن سعد) میں لکھتے ہیں:
"توفيت ليلة الثلاثاء لثلاث خلون من شهر رمضان سنة إحدى عشرة، و هي ابنة تسع و عشرين سنة أو نحوها"
"آپ کا وصال 3 رمضان 11ھ منگل کی شب میں ہوا. اس وقت آپ کی عمر 29 سال یا اس کے آس پاس تھی."
طبقاتِ ابن سعد سب سے قدیم ماخذ ہے جس میں پوری تحدید کے ساتھ آپ کی تاریخِ وفات بیان کی گئی ہے. 

البتہ آپ کی تاریخ ولادت اہلِ سنت کے کسی ماخذ میں مجھے نظر نہیں آئی. ائمۂ تاریخ و سیرت نے عام طور سے یہ بیان کیا ہے کہ اعلانِ نبوت سے 5 سال قبل آپ کی ولادت ہوئی. مگر دن اور تاریخ کی تحدید کے ساتھ کسی سُنی ماخذ میں کوئی تاریخ ہمارے علم میں نہیں. 
بعض شیعہ مآخذ میں پوری تحدید کے ساتھ "20 جمادی الآخرہ روزِ جمعہ" کو آپ کی تاریخِ ولادت کہا گیا ہے, مگر یہ رافضیوں کا قول ہے, اہلِ سنت کا نہیں۔ اہلِ سنت کے کسی مستند ماخذ میں ایسا کوئی قول میرے علم میں نہیں۔ 

سیدہ___زاہرہ___طیبہ___طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام

صلی اللہ تعالی علی أبیہا و علیہا وسلم

#نثارمصباحی
3رمضان1441ھ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے