امام اعظم ابوحنیفہ

سراج الامۃ، کاشف الغمۃ، امام الفقہاء، حضرت سیدنا نعمان بن ثابت المعروف امام اعظم ابوحنیفہ (رضی اللہ عنہ وارضاہ) کی ولادت 70ھ یا 80ھ کو کوفہ عراق میں ہوئی۔ آپ تابعی بزرگ، مجتہد، محدث، عالم اسلام کی مؤثر شخصیت، فقہ حنفی کے بانی اور کروڑوں حنفیوں کے امام ہیں۔ 2 شعبان المعظم 150ھ کو عہدۂ قضا قبول نہ کرنے کی پاداش میں آپ کو زہر دے کر شہید کر دیا گیا۔ منقول ہے کہ جس مقام پر آپ کی شہادت ہوئی اس مقام پر آپ نے سات ہزار بار قرآن پاک ختم کیے۔ آپ کے جنازے میں تقریباً پچاس ہزار افراد نے شرکت کی۔ مزار مبارک الاعظمیہ بغداد عراق میں مرجع خلائق ہے۔ (خیرات الحسان، سیر اعلام النبلاء، نزہۃ القاری)

سراج تو ہے بغیر تیرے جو کوئی سمجھے حدیث و قرآں
پھرے بھٹکتا نہ پائے رستہ امام اعظم ابو حنیفہ

Siraj al-Ummah, Imam al-Fuqaha, Sayyiduna Nau’man bin Thabit alias Imam al-A’zam Abu Hanifah (RadiyAllahu Anhu) was born in 70 or 80 A.H. in Kufa (Iraq). He is a Taabi’i, Mujtahid Mutlaq, Muhaddith, a prominent pious personality of the Islamic world, founder of the Hanafi school of thought, and leader of millions of Hanafis. He was poison

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے