نماز میں سلام پھیرنے کا مسنون طریقہ

*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
-----------------------------------------------------------
*📚نماز میں سلام پھیرنے کا مسنون طریقہ📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 
سوال : زید امام ہے جب وہ سلام پھیرتا ہے تو داہنی طرف جیسے ہی سلام ختم ہوتا وہیں سے بغیر چہرے کو موڑے شروع کر دیتا تو بکر کہتا ہے کہ اس طرح غلط ہو رہا ہے کیونکہ چہرہ سامنے کرلو پھر بائیں جانب سلام پھیرو سلام پھیرنے کا طریقہ کیا ہے ؟ مکمل تحقیقی جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی ۔ 
*سائل : سعید احمد ممبئی*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
 *جواب:* نماز میں دونوں جانب سلام پھیرنے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ پہلے سلام کا آغاز اس وقت کیا جائے جب چہرہ قبلہ کی طرف ہو اور دوسرے سلام کا آغاز اس حالت میں کرنا ہے کہ چہرہ سامنے قبلہ کی جانب ہو لہٰذا دوسرے سلام کے لیے چہرہ دائیں جانب سے سامنے قبلہ کی طرف لانے کے بعد مزید توقف کی ضرورت نہیں جیسا کہ الکوکب الدري میں ہے کہ " کان یسلّم تسلیمة واحدة أى : یأخذ فیها من تلقاء وجهه و یختمها إذا مال وجهه إلی الیمین ، کذا الحکم فى تسلیم الیسار " اھ ( الکوکب الدری ج 1 ص 289 : دار الکتب العلمیہ بیروت ) 

اور الفقہ الإسلامی و أدلتہ میں ہے کہ " فیشیر عند النطق بالتسلیمة للقبلة و یختمها بالتیامن عند النطق بالکاف و المیم من " علیکم " حتی یری من خلفه صفحة وجهه " اھ ( الفقه الإسلامی و أدلتہ ج 1 ص 578 ) 

اور المغنی میں ہے کہ " قال ابن عقيل : يبتدئ بقوله " السلام عليكم " إلى القبلة ثم يلتفت قائلا " و رحمة الله " عن يمينه و يساره لقول عائشة كان النبی صلى الله عليه وسلم يسلم تلقاء وجهه معناه ابتداء السلام و رحمة الله يكون فی حال التفاته " اھ ( المغنی ج 2 ص 248 : دار الکتب العلمیۃ بیروت ) 

اور شرح سفر السعادة میں ہے کہ " و ابن قدامہ گفتہ کہ معنی قول عائشہ : " تلقاء وجهه " آن است کہ آنحضرت ابتدا بسلام از جانب قبلہ کردے بعد ازاں التفات کردے یمین و یسار را کذا ذکر بعض الشارحین " اھ ( شرح سفر السعادۃ ص 92 ) 

اور حلبی کبیر میں ہے کہ " لأن السنة أن یکون ابتداء الذکر عند ابتداء الانتقال وانتهائه عند انتهائه کما تقدم فمخالفة ذلك مخالفة للسنة فیکرہ " اھ ( حلبی کبیر ص 357 ) 

مذکورہ باتوں سے معلوم ہوا کہ درست طریقہ یہی ہے کہ دوسرے سلام کے لئے چہرہ قبلہ کی طرف ایک دو سیکنڈ کے لئے آئے گا جس میں لفظ السلام کہا جائے گا ، البتہ اس سے زیادہ یہاں ٹھہرنا مناسب نہیں ۔ 

واللہ اعلم بالصواب

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*کتبــــــــــــــــه:*
*کریم اللہ رضوی، خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی موبائل نمبر 7666456313*

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے