مرنے والے جنت میں کب جاتے ہیں

*🗯️السلام علیکم ورحمةللہ وبرکاتہ🗯️*
 *📝علمائے کرام و مفتیان کرام کی بارگاہ میں عرض یہ ہے کی ہمارے مرحوم ابھی انتقال کر جاتے ہیں کیا وہ اپنے سے پہلے کے مرحومین سے ملاقات کرتے ہیں یا کوئی مخصوص دنوں میں؟*
*اور ابھی جنت میں داخلہ ہوتا ہے کی نہیں؟*
*آپ پورے وضاحت کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں بڑاکرم ہوگا.*

*🖌️السائل:- عبد الرحیم پلاموں جھارکھنڈ...*

*🔳___________🟫🤍🟫___________🔳*
               *🟩️""'''"""""""""""""""""""🟩*

       *⚪وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ⚪*
        *(((🕋)))باسمہ تعالی وتقدس(((🕋)))*

*✍️الجواب، بعون الملک الوھاب،اللھم ھدایۃ الحق والصواب👇*
                  *{{{{{{{شق اول}}}}}}}👇*
*📌شریعت مطہرہ میں حکم یہ ہے کہ مرنے کے بعد روحیں آپس میں ملاقات کرتی ہیں،* 
*📜جیسا کہ " المعجم الاوسط للطبراني"میں ہے👇*
*"عن أبي أیوب الأنصاري: أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: إن نفس المؤمن إذا قبضت تلقاہا اہل الرحمۃ من عباد اللہ، کما تلقون البشیر من أہل الدنیا، فیقولون: أنظروا صاحبکم یسترح؛ فإنہ کان في کرب شدید، ثم یسألونہ ما فعل فلان وفلانۃ؟ ہل تزوجت؟ فإذا سألوہ عن الرجل قد مات قبلہ، فیقول: أیہات أي ہیہات قد مات ذلک قبل، فیقولون: إنا ﷲ وإنا إلیہ راجعون۔ ذہب بہ إلی أمہ الہاویۃ بئست الأم وبئست المربیۃ، وقال: إن أعمالکم ترد علی أقاربکم وعشائرکم من أہل الآخرۃ، فإن کان خیرا فرحوا واستبشروا، وقالوا: اللہم ہذا فضلک ورحمتک، فأتمم نعمتک علیہ وأمتہ علیہا، ویعرض علیہم عمل المسیء، ویقولون: اللہم ألہمہ عملا صالحا ترضی بہ وتقربہ إلیک"*
*🖌️{ترجمہ}:- حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب مومن کی روح قبض کی جاتی ہے، تو خدا کے مرحوم بندے{جن کا پہلے انتقال ہو گیا تھا} اس سے آگے بڑھ کر اس طرح ملتے ہیں، جیسے دنیا میں کسی خوش خبری لانے والے سے ملا کرتے ہیں، پھر {ان میں سے بعض} کہتے ہیں، ذرا اس کو مہلت دو کہ دم لے لے. کیوں کہ یہ {دنیا میں} بڑے کرب میں تھا، اس کے بعد اس سے پوچھنا شروع کرتے ہیں کہ فلاں شخص کا کیا حال ہے؟ کیا اس نے نکاح کرلیا ہے؟ پھر اگر ایسے شخص کا حال پوچھتے ہیں، جو اس شخص سے پہلے مر چکا ہے، اور اس نے کہہ دیا کہ وہ تو مجھ سے پہلے مر چکا ہے، تو " انا لله وانا الیه راجعون" پڑھ کر کہتے ہیں کہ بس اس کو اس کے ٹھکانے یعنی دوزخ طرف لے جایا گیا ہے، وہ تو جانے کی بھی بری جگہ ہے، اور رہنے کی بھی بری جگہ ہے. اور رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تمہارے اعمال تمہارے ان رشتے داروں اور خاندان والوں کے سامنے، جو آخرت {عالم برزخ} میں ہیں، پیش کئے جاتے ہیں، اگر نیک عمل ہو، تو وہ خوش اور بشاش ہوتے ہیں، اور کہتے ہیں کہ اے اللہ! آپ کا فضل اور رحمت ہے، پس اپنی یہ نعمت اس پر پوری کیجیے، اور اسی پر اس کو موت دیجیے، اور ان پر گناہ گار شخص کا عمل بھی پیش ہوتا ہے، تو کہتے ہیں کہ اے اللہ! اس کے دل میں نیکی ڈال دے، جو تیری رضا اور قرب کا سبب ہو جائے...*
*📓المعجم الأوسط للطبراني. جلداول صفحہ ۵٦.الحدیث۱٤۸...*

*📃اور"شرح الصدور"میں ہے👇*
*" عن سعیدبن جبیر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ قال اذا مات المیت استقبلہ ولدہ کمایستقبل الغائب واخرج عن ثابت البنانی، قال بلغنا أن المیت اذا مات احتوشہ أہلہ وأقاربہ الذین قدتقدموہ من الموتیٰ فہوأفرح بہم ولہم أفرح بہ من المسافر اذا قدم الیٰ أہلہ"*
*📔شرح الصدور.باب ملاقات الأرواح للمیت اذا خرجت روحہ.صفحہ ۹۸.۹۷{مطبوعہ دارالمعرفۃ، بیروت}*

*✍️{{{{{{{شق ثانی}}}}}}}👇*
*رہا بعد انتقال جنت میں داخل ہونے کا تو اس سلسلے میں حکم یہ ہے کہ جب لوگ مردے کو دفن کرکے چلے آئینگے تو اس وقت دو فرشتے جسے منکر نکیر کہتے ہیں.زمین کو چیرتے ہوے قبر میں داخل ہونگے تو وہ دونوں فرشتے مردے کو جھڑک کر اٹھائینگے اور سختی کے ساتھ گرجتی ہوئی آواز میں تین سوال کرینگے {۱}"من ربک" {۲}"مادینک" *{۳} "ماھٰذا الرجل اللذی بعث فیکم" اگر مردہ سنی صحیح العقیدہ مسلمان ہونگے تو تینوں سوالوں کا جواب دےدینگے تو اس وقت آسمان سے ندا آےگی کہ میرے بندے نے سچ کہا اس کے لئے جنت کا بچھونا بچھادو جنتی لباس پہنادو اور اس کی قبر میں جنت کی ایک کھڑکی کھول دو.*
*📖جیسا کہ"مومن کی وفات"میں ہے👇*
*"فی روایۃ فذٰلک قولہ { یثبت اللہ اللذین آمنوا بالقول الثابت فی الحیوۃ الدنیا وفی الاٰخرۃ} فینادی مناد من السمآء ان صدق عبدی فافرشوہ من الجنۃ والبسوہ من الجنۃ وافتحوا لہ بابا الی الجنۃ فیاتیہ من روحھا وطیبھا ویفسح لہ فی قبرہ مد بصرہ"*
*✒️{ترجمہ}:- ایک روایت میں یہ ہے کہ وہ اللہ کا ارشاد ہے{ اللہ تعالی ثابت قدم رکھتاہے اس قرآن کے ذریعہ دنیا کی زندگی میں اورآخرت میں} تو آسمان سے ایک ندا دینے والا ندا دیگا کہ میرے بندے نے سچ کہا تو اس کے لئے جنت کا بچھونا بچھادو جنتی لباس پہنادو اور اس کی طرف جنت سے ایک کھڑکی کھول دو تو اس کے پاس جنت کی خوشبو اور اس لطافت آےگی اور اس کی قبر کو تاحد نگاہ کشادہ کردیاجاےگا...*
*📗مومن کی وفات.صفحہ۳۱٤...*

*🟦___________🗯️🟣🗯️___________🟦*
                *🔳""'''"""""""""""""""""""🔳*

        *🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
                *🔲""'''"""""""""""""""""""""🔲*

         *(((((((✍️شرف قلم )))))))))👇*
*عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
 *خطیب و امام چھکو جامع مسجد، وخادم التدریس والافتاء مدرسہ غوثیہ نظامیہ بھوٹ بگان لین گھسڑی ہوڑہ،،*
*🗓️۳/شعبان المعظم ۱۴۴۳ھ بمطابق ۷/مارچ/ ۲۰۲۲ء*
*📲موبائل نمبر👈8777891405*
*🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے