*کیا فرماتے ہیں علمائے اسلام اس مسلہ میں*
*زینب حمیله ہے اور اس کا ڈیرہ سال کا بچہ ہے وہ حمل کو گرانا چاہتی ہے اور نا گراۓ تو خطرہ ہے تو اس پر شریعت کا کیا حکم ہے؟*
*مہر بانی کرکے جواب عنایت فرمائے*
*🖌️سائل:- ہشام الدین.24 پرگنہ بنگال.*
*🔳___________🟫🤍🟫___________🔳*
*🟩️""'''"""""""""""""""""""🟩*
*⚪وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ⚪*
*(((🕋)))باسمہ تعالی وتقدس(((🕋)))*
*✍️الجواب، بعون الملک الوھاب،اللھم ھدایۃ الحق والصواب👇*
*📌شریعت مطہرہ میں حکم یہ ہے کہ حمل سے اگر عورت کی جان کو خطرہ لاحق ہو یا کسی سخت تکلیف کا قوی اندیشہ ہو تو ان وجوہات کی بنیاد پر جان پڑجانے سے پہلے{یعنی جس کی مدت تقریباً چار ماہ ہے... ۱۲٠/دن ہے} حمل کو ساقط کرسکتے ہیں، اور چار ماہ کے بعد یعنی جب جان پڑجاے تو کسی صورت میں حمل کو ساقط کرنا جائز نہیں ہے بلکہ ناجائز وحرام ہے،*
*📜جیساکہ فقہ حنفی کی مستند ومعتبر کتاب"الفتاوی الھندیۃ" میں ہے👇*
*"امرأة مرضعة ظهر بها حبل وانقطع لبنها وتخاف على ولدها الهلاك وليس لأبي هذا الولد سعة حتى يستأجر الظئر يباح لها أن تعالج في استنزال الدم ما دام نطفةً أو مضغةً أو علقةً لم يخلق له عضو، وخلقه لا يستبين إلا بعد مائة وعشرين يوماً: أربعون نطفةً وأربعون علقةً وأربعون مضغةً، كذا في خزانة المفتين. وهكذا في فتاوى قاضي خان"*
*📓جلدپنجم.کتاب الکراہیۃ، الباب الثامن عشر فی التداوی والمعالجات.صفحہ۳۵٦...*
*📃اسی نوعیت کے ایک سوال کے جواب میں اعلحضرت نوراللہ مرقدہ تحریر فرماتے ہیں👇*
*"اگر ابھی بچہ نہیں بنا جائز ہے ورنہ ناجائز کہ بےگناہ کا قتل ہے اور چار مہینے میں بچہ بن جاتاہے.*
*📔الفتاوی الرضویۃ.جلدنہم نصف آخر.صفحہ۱۵۱...*
*📄اسی میں دوسرے مقام پر ہے👇*
*جان پڑجانے کے بعد اسقاط حمل حرام ہے، اور ایساکرنے والا گویاقاتل ہے، اور جان پڑنے سے پہلے اگرکوئی ضرورت ہے تو حرج نہیں.*
*📗المرجع السابق.صفحہ۲٦٠...*
*🟦___________🗯️🟣🗯️___________🟦*
*🔳""'''"""""""""""""""""""🔳*
*🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
*🔲""'''"""""""""""""""""""""🔲*
*(((((((✍️شرف قلم )))))))))👇*
*عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
*خطیب و امام چھکو جامع مسجد، وخادم التدریس والافتاء مدرسہ غوثیہ نظامیہ بھوٹ بگان لین گھسڑی ہوڑہ،،*
*🗓️۱٤/شعبان المعظم ۱۴۴۳ھ بمطابق ۱۸/مارچ/ ۲۰۲۲ء*
*📲موبائل نمبر👈8777891405*
*🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍*
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں