*📝کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ھذاکے بارے میں*
*ایک عورت نے اپنے عاشق کے ساتھ زنا کیا تین مہینہ ہو گیا اور ان تین مہینوں کے اندر اپنے شوہر کے ساتھ بھی ہمبستری کی اب وہ حمل ہوگئی تو اب وہ بچہ ثابت النسل ہوگا یا غیر ثابت النسل ہوگا؟........بینوا وتوجروا...*
*🖌️سائل:- غلام یزدانی بکارو جھارکھنڈ...*
*🔳___________Ⓜ️🔘Ⓜ️___________🔳*
*🏕️""'''"""""""""""""""""""🏕️*
*(((🔰وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ🔰)))*
*((🕋))باسمہ تعالی وتقدس((🕋))*
*✍️الجواب، بعون الملک الوھاب،اللھم ھدایۃ الحق والصواب👇*
*📌صورت مسئولہ میں حکم شرع یہ ہے*
*کہ اولًا کسی غیر محرم کے ساتھ تعلقات قائم کرنا یہ انتہائی گھناؤنا غیرشرعی عمل ہے جوکہ ناجائز وحرام ہے اور اللہ رب العزت و حضور علیہ الصلاۃ والسلام کے عتاب وعذاب وناراضگی کا موجب ہے*
*لہذا ان دونوں کو چاہئےکہ وہ توبہ واستغفار کرے،راہ خدامیں صدقہ وخیرات کرے،مسجد ومدرسہ میں لوٹاچٹائی دے،قرآن خوانی و میلادشریف کی محفل منعقد کرے،غرباء ومساکین کی امداد کرے جو ان کے اہل ہو،،*
*📜جیساکہ"القرآن الکریم"رہنمائی کرتے ہوے فرماتاہے👇*
*" وَ مَنْ تَابَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَاِنَّهٗ یَتُوْبُ اِلَى اللّٰهِ مَتَابًا "*
*🖊️(ترجمہ کنزالعرفان):- اور جو توبہ کرے اور اچھا کام کرے تو وہ اللہ کی طرف ایسا ہی رجوع کرتا ہے جیسا کرنا چاہیے تھا،،،*
*📓پارہ،۱۹،سورہ فرقان،الآیۃ۷۱،صفحہ۵،*
*💠لہذا صورت مسئولہ میں وہ بچہ ثابت النسب کہلاےگا{یعنی اسی مرد کا کہلاےگا}.*
*📃جیسا کہ حضور سیدعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا"الولد للفراش"*
*✒️{ترجمہ}:- یعنی بچہ شوہر کا ہے...*
*📔الصحیح البخاری.جلددوم. صفحہ۹۹۹...*
*📄اور ملک العلماء امام "سعود" کاسانی قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں👇*
*"و منها ثبوت النسب، وإن كان ذلك حكم الدخول حقيقة لكن سببه الظاهر هو النكاح لكون الدخول أمرا باطنا، فيقام النكاح مقامه في إثبات النسب، ولهذا قال النبي: صلى الله عليه وسلم "الولد للفراش" وللعاهر الحجر"*
*وكذا لو تزوج المشرقي بمغربية، فجاءت بولد يثبت النسب، وإن لم يوجد الدخول حقيقة لوجود سببه، وهو النكاح"*
*📗بدائع الصنائع فی ترتیب الشرائع.جلددوم.صفحہ ۳۳۱...*
*🔘___________🔰♻️🔰___________🔘*
*🔳""'''"""""""""""""""""""🔳*
*🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
*🔲""'''"""""""""""""""""""🔲*
*(((((((✍️شرف قلم )))))))))👇*
*عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
*خطیب و امام چھکو جامع مسجد، وخادم التدریس والافتاء مدرسہ غوثیہ نظامیہ بھوٹ بگان لین گھسڑی ہوڑہ،،*
*🗓️٤/شعبان المعظم. ۱۴۴۳ھ بمطابق ۸/مارچ/ ۲۰۲۲ء*
*📲موبائل نمبر👈8777891405*
*🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍*
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں