یارا تیری یاری کو ہم نے تو خدا جانا" اس طرح کا شعر پڑھنا کیسا ہے

*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
-----------------------------------------------------------
*📚"یارا تیری یاری کو ہم نے تو خدا جانا" اس طرح کا شعر پڑھنا کیسا ہے؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلامُ علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیافرماتے ہیں علمائے کرام مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ ایک گانا ہے جس کی بول اس طرح ہے
' یارا تیری یاری کو ہم نے تو خدا جانا، اُس پر ایک شخص ہے جو کہ مسلمان ہے ڈانس کر رہا ہے عرض یہ کرنا ہے کہ ڈانس کرنے والے شخص کے اوپر شریعت کا کیا حکم صادر ہوگا ؟ مفصل جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع فراہم فرمائیں عین کرم ہوگا
*سائل: ندیم خان رضوی اکولا مہارشٹر*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎*
*الجواب :* 
شعر مذکورہ بلاشبہ کفریہ اشعار میں سے ہے جس میں معمولی سی شئی کو خدا بنا دیا گیا ہے جو صریح کفر ہے،

جیسا کہ رسالہ کفریہ اشعار میں لکھا ہے کہ، 
ہائے تجھے چاہیں گے، اپنا خدا بنائیں گے، 
اس میں اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کو خدا بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے جو کہ صریح کفر ہے،
*( 📒کفریہ کلمات کے بارے میں سوال و جواب ص (۵۱۳) مطبوعہ مکتبہ المدینہ دعوت اسلامی )*

نیز ابونصر دبوسی قاضی ظہیر الدین خوارزمی سے روایت کرتے ہیں:
*" من سمع الغناء من المغنی اورای فعلا من الحرام فحسن ذٰلك باعتقاد اوبغیر اعتقاد یصیر مرتدا فی الحال بناء علی انہ ابطل فلایکون الشریعۃ ومن ابطل حکم الشریعۃ فلا یکون مؤمنا عند کل مجتہد ولایقبل ﷲ تعالٰی طاعۃ واحبط ﷲ کل حسنائہ الخ کما فی حاشیۃ جامع الفوائد "*
جس نے کسی گویّے سے گانا سنا یا کوئی حرام فعل دیکھا اور اعتقاد یا بے اعتقاد اس کو اچھا سمجھا (اور اس کی تحسین کی) تو وہ فورا مرتد ہو جائے گا اس بناء پر کہ اس نے شرعی حکم کو باطل کیا، اور *ع* جو شریعت کے حکم کو باطل کردے وہ کسی مجتہد کے نزدیك مومن نہیں ہوسکتا، اور ﷲ تعالٰی اس کی کوئی طاعت قبول نہیں فرماتا اور ﷲ تعالٰی اس کی ساری نیکیاں ضائع کر دیتا ہے الخ۔جیسا کہ حاشیہ جامع الفوائد میں مذکور ہے۔
*( 📕حاشیہ فتاوٰی جامع الفوائد کتاب الکراھیۃ فصل فی الغناء ص (۴۲۸) مکتبہ حقانیہ کوئٹہ )*

فلہذا شعر مذکورہ کے پڑھنے والے اور سن کر ڈانس کرنے والے سب کے سب کافر ہو چکے ہیں ان سب توبہ و استغفار اور تجدید نکاح و بیعت لازم ہے،

*🔸واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم وعلمه جل مجدة أتم وأحكم 🔸*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــہ:*
*حضرت مولانا محمد راشد مکی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی گرام ملک پور کٹیہار بہار*

*✅ الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت علامہ مولانا مفتی محمد جابر القادری رضوی صاحب قبلہ جمشید پور۔*

ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے