نعمتوں پر حسد مصیبتوں پر مدد
تمام انسانوں کی فطرت وطبعیت یکساں نہیں۔بغض وحسد انسانی فطرت کا انتہائی بدترین حصہ ہے۔انسانوں کے اوصاف ذمیمہ نے انسانی تاریخ کو بدنما بنا کر رکھا ہے۔
بعض انسان نما شیطان ایسے ہوتے ہیں کہ وہ آپ کی مصیبت دیکھ کر خوش ہوتے ہیں اور بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ آپ کی مصیبت میں بظاہر آپ کی مدد کرتے ہیں,لیکن آپ کی نعمت دیکھ کر اس کے چہرے کے آثار بدل جاتے ہیں۔در اصل یہ لوگ بھی آپ کے خفیہ دشمن ہوتے ہیں۔
ظاہری دشمنوں سے بھی بچتے رہیں اور خفیہ دشمنوں سے بھی۔جو لوگ حالات سے چشم پوشی کرتے ہیں,وہ فریب میں مبتلا ہوتے ہیں اور نقصان اٹھاتے ہیں۔
طارق انور مصباحی
جاری کردہ:16:اپریل 2022
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں