زکاۃ کے پیسے سے مسجد بنانا کیسا ہے

*⚫السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ سعدی صاحب⚫*

*ایک مسئلہ ہے اگر آپ حل کر دیں تو بہت مہربانی ہو گی*
*مسئلہ یہ ہے کہ ایک مسجد ہے جسے شہید کر کے نئ مسجد تعمیر کی جا رہی ہے تو اس کی وجہ سے کنارے میں ایک چھوٹی سی جگہ میں نماز پڑھی جا رہی ہے لیکن وہ چھوٹی سی جگہ زکوٰۃ کے پیسوں سے بنایا گیا ہے تو کیا اس زکوٰۃ سے بنی ہوئی جگہ میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟*

*🖌️سائل:- محمد فرحت جمالی. ہوناور، بھٹکل...*

*🔳___________🟫🤍🟫___________🔳*
               *🟩️""'''"""""""""""""""""""🟩*

       *⚪وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ⚪*
        *(((🕋)))باسمہ تعالی وتقدس(((🕋)))*

*✍️الجواب، بعون الملک الوھاب،اللھم ھدایۃ الحق والصواب👇*
*🔽شریعت مطہرہ میں حکم یہ ہے کہ نماز کی شرطوں میں سے ایک شرط یہ ہے کہ جگہ پاک ہو تو نماز ہوجاےگی.*
*اب رہا یہ مسئلہ چھوٹی سی جگہ کے متعلق کہ مذکورہ جگہ "زکوۃ" کے پیسوں سے تعمیر ہوئی ہے تو اس سلسلے میں ضابطہ یہ ہے کہ زکوۃ کا پیسہ اگر بعد حیلہ شرعی لگایا لگا ہو تو جائز ودرست ہے ورنہ نہیں.*
*کیونکہ زکوۃ وفطرات اور صدقات واجبہ کا پیسہ مسجد میں لگانا جائز و درست نہیں ہے. کیونکہ زکوۃ کی ادائیگی کے لئے زکوٰۃ کے حقدار {یعنی شرعی فقیر} کا ہونا یہ شرط ہے اور یہاں یہ شرط مفقود ہے جو کہ پائی نہیں جارہی ہے."اذا فات الشرط فات المشروط"*
*📜جیساکہ فقہ حنفی کی مستند ومعتبر کتاب"الفتاوی الھندیۃ" میں ہے👇*
*"ولا يجوز أن يبني بالزكاة المسجد و كذا القناطر و السقايات و إصلاح الطرقات و كري الأنهار و الحج و الجهاد و كل ما لا تمليك فيه"*
*🖌️{ترجمہ}:- اور جائز نہیں ہے کہ زکوٰۃ{کے پیسے}سے مسجد. پُل. سقایہ. بنوانا سڑکیں درست کروانا. نہریں کھدوانا.حج اور جہاد میں خرچ کرنا اور اس اس جگہ خرچ کرنا جہاں تملیک نہ پائی جاتی ہو.*
*📓جلداول.کتاب الزکوۃ.الباب السابع فی المصارف.صفحہ۱۸۸{مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ}...*

*📃اور"مجمع الانھر" میں ہے👇*
*"و لاتدفع الزکاۃ لبناء مسجد لان التملیک شرط فیھا و لم یوجد"*
*✒️{ترجمہ}:- اور مسجد کی تعمیر کے لئے زکوٰۃ نہیں دی جاسکتی کیونکہ زکوٰۃ {کی ادائیگی} میں تملیک شرط ہے اور وہ {یہاں} نہیں پائی جا رہی ہے.*
*📔مجمع الانھر فی شرح ملتقی الابحر.جلداول.صفحہ۳۲۸{دارالکتب العلمیہ بیروت}...*

*👈لہذا صورت مسؤلہ میں مذکورہ جگہ پر نماز پڑھنا درست ہے.نماز ہوجاےگی*
*🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍*

                *{{{{{{{نوٹ}}}}}}}👇*
*✍️{الحاصل}:- لہذا جملہ دلائل و براہین سے اس بات کا پتہ چلا کہ نماز کی شرطوں میں سے ایک شرط جگہ کا پاک ہونا ہے اور یہاں{پاک} ہونا موجود ہے جب شرط و مشروط پائی جارہی ہے تو چوں وچرا کی حاجت نہیں. نماز ہوجاےگی.*
*مثلا بعض مساجد کے ٹرسٹی{کمیٹی}حضرات جو کہ اپنی ذمہ داری یا غیر ذمہ داری یا غفلت کے تحت مسجد میں بغیر کنیکشن{چوری} کے بجلی {لائٹ} جلاتے ہیں جب کہ شرعی رو سے اس میں حکومت کو دھوکہ دینا اور قانون کو توڑنا ہوا جس سے بچنا ضروری ہے*
*👈تو جس بجلی{لائٹ} کے تحت مسجد کا موٹر استعمال ہوتا ہے اور ٹنکی میں پانی بھرا جاتاہے تو اب آیا کہ اس پانی سے وضو کرنا اور مسجد کی روشنی میں نماز پڑھنا{مسجد میں} کیساہے؟ کیا نماز ہوجاےگی*
*تو اس سلسلے میں حکم یہ ہے کہ بغیر کنیکشن لائٹ جلانا یہ درست نہیں ہے مگر وضو وطہارت وغسل ونماز وغیرہ جائز و درست ہے.*

*🟦___________🗯️🟣🗯️___________🟦*
                *🔳""'''"""""""""""""""""""🔳*

        *🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
                *🔲""'''"""""""""""""""""""""🔲*

         *(((((((✍️شرف قلم )))))))))👇*
*عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
 *خطیب و امام چھکو جامع مسجد، وخادم التدریس والافتاء مدرسہ غوثیہ نظامیہ بھوٹ بگان لین گھسڑی ہوڑہ،،*
*🗓️۲۵/رمضان المبارک ۱۴۴۳ھ بمطابق ۲۷/اپریل/ ۲۰۲۲ء*
*📲موبائل نمبر👈8777891405*
*🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍🤍*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے