-----------------------------------------------------------
*📚دھوکہ دے کر والد سے زمین لکھوانا، ایسے کی امامت کا کیا حکم ہے📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
کیافرماتے ہین علماءدین ومفتیان شرع متین مسئلےذیل کےبارےکہ زیدایک عالم دین اورمحلہ کے امام ہیں انکے والدکی دوشادی اول بیوی کیطرف سے4۔چارلڑکےاور2 لڑکیاں اور دوسری بیوی کیطرف سے4.لڑکےاورایک لڑکی ہے
مگرزیدنےچپکےسےاپنی سگی بہن اور فریق اول کےچاروں بھائیوں اوردونوں بہنوں کوچھوڑ کراپنےسگےبھائیوں کے ساتھ والدصاحب سے کچھ اراضی زمین اپنےسےرجسٹری کرالیاہے اس رجسٹری کوچھپانےکیلئےزید زمین پر عرصہ دراز تک دخل قابض نہیں ہوا حال میں جب زیدکے والد سخت بیمارہواتووہ اپنےفریق اول کےاولادوں کوبلا کرکہاکہ زیدچوری کرکےدھوکہ دیکرہم سے زمین لکھوالیاہے تحقیق کےبعدزیدکےبھائیوں اور محلہ سماج والوں نےزیدسےکہا کہ رجسٹری شدہ زمین کو باقی بھائیوں اور بہنوں کوانکےحصہ کےمطابق واپس کردیجئےمگرزید انکارکردیاجسکی وجہ سےوالد زیدسےکافی ناراض ہوگئےتب جاکراسکےوالدنےاپنےپاس بچی ہوئی زمین کوباقی اولادوں کو لکھکررجسٹری کردیا لیکن پھر بھی حصہ زمین برابرنہیں ھوئی کیونکہ اب حصہ برابرکرنےکیلئے زیدکےوالدپاس زمین بچی ہی نہیں
اب دریافت طلب مسئلہ یہ ہےکہ شریعت کی روشنی میں زیدپر کیا حکم نافذہوگااورلوگوں نے انکےپیچھےجتنی نمازیں پڑھی انکی نمازہوئی یانہیں شرعی طورپرجواب بحوالہ عنایت فرمائین اورعنداللہ ماجورہوں
*المستفتی: سجادعالم سمنپور کٹیہار*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ*
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
*اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ :*
صورت مسؤلہ میں زید حق العباد میں گرفتار ہے زید سخت گنہگار مستحق قہر و غضب وعذاب نار ہوگا زید نے جو والد کو دھوکہ دے کر زمین لکھوایا ہے لازم و ضروری ہے کہ زمین واپس کرے توبہ کرے اور حصہ برابر تقسیم کرے اور والد کی ناراضگی سے بچے
جیسا ترمذی شریف کی حدیث شریف ہے
*" عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الكَبَائِرِ، قَالَ: «الشِّرْكُ بِاللَّهِ، وَعُقُوقُ الوَالِدَيْنِ،*
[ اسی میں دوسری جگہ ہے
*" عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «رِضَى الرَّبِّ فِي رِضَى الوَالِدِ، وَسَخَطُ الرَّبِّ فِي سَخَطِ الْوَالِدِ»*
*[📕 ,سنن الترمذي ج٤ ،ص٣١٠ ]*
لہذا زید حکم شرع پر عمل پیرا ہو تو فبہھا ورنہ منصب امامت سے معزول کریں اور اسے امام بنانا گناہ ہے ۔
غنیـہ میں ہے
*" لوقدمو فاسقایاثمون "*
*( 📚غنیۃ المستملی شرح منیۃ المصلی فصل فی الامامۃ مطبوعہ سہیل اکیڈمی لاہور ص۵۱۳ )*
*🔸واللہ سبحٰنہ تعالیٰ اعلم🔸*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــه*
*حضرت مولانا محمد منظر رضا نوری اکرمی نعیمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس جامعہ موسویہ فیضان رضا کرسنڈا جونیہ بستول کٹیہار بہار۔*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت مفتی شان محمد مصباحی القادری صاحب قبلہ فرخ آباد یوپی۔*
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں