ممبر سے ہٹ کر صحن مسجد میں نماز ادا کرنے کا حکم؟

*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
-----------------------------------------------------------
*📚ممبر سے ہٹ کر صحن مسجد میں نماز ادا کرنے کا حکم؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
 کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ مسجد میں جو ممبر ہوتا ہے تو کیا یہ ضروری ہے کہ نماز فجر اسی ممبر پر ہوگی اگر بتقضائے موسم گرما کے اگر باہر نماز فجر ادا کی جائے تو نماز نہیں ہوگی۔ زید اس پر بضد ہے کہ نہیں ہوگی بکر کا قول ہے کہ ہو جائے گی تو اس مسئلہ میں زید کا قول درست ہے یا بکر کا؟ تمام علماء کرام رہنمائی فرمائیں گے تو آپ کی نوازش ہوگی۔
*سائل: ناصر رضا خان مرادآبادی یوپی*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎*
*الجواب :* زید کا قول نامقبول و باطل محض ہے، 
بلکہ ممبر سے ہٹ کر وسط مسجد میں جسے عام طور پر مسجد صیفی ( صحن مسجد ) کہتے ہیں بلاشبہ اس میں نماز جائز ہے اور اس میں نماز پڑھنے کا ثواب مسجد میں نماز ادا کرنے کے ثواب کے برابر ہے نیز اس کا حکم بھی مسجد کے حکم سے عاری نہیں،

جیسا کہ امام اہلسنت فقیہ باکمال امام احمد رضا خان قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں:
صحنِ مسجد جزوِ مسجد ہے *" کما نص علیہ فی الحلیۃ(جیسا کہ حلیہ میں اس پر تصریح ہے )* اُس میں نماز مسجد ہی میں نماز ہے، پٹے ہوئے درجے کو مسجد شتوی کہتے ہیں یعنی موسم سرما کی مسجد اور صحن کو مسجد صیفی یعنی موسم گرما کی مسجد،
*(📒فتاویٰ رضویہ شریف جدید جلد (۸) ص (۷۳) مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور )*

*🔸واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم وعلمه جل مجدة أتم وأحكم 🔸*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــــه:*
*حضرت مولانا محمد راشد مکی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی گرام ملک پور کٹیہار بہار*

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت مفتی محمد رضا امجدی صاحب قبلہ سیتامڑھی بہار۔*
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے