تقسیم وراثت پر ایک تاریخ ساز رسالہ
ماہ رمضان المبارک 1443مطابق ماہ اپریل 2022 میں ہمارے گھر میں موروثی زمین کی تقسیم کا معاملہ درپیش تھا۔ہمارے اہل خانہ نے مجھ کو یہ ذمہ داری کی کہ شرعی طور پر تقسیم کا معاملہ انجام دیا جائے۔
اس درمیان متعدد جہات سے شرعی مسائل دریافت کرنے کی ضرورت درپیش ہوئی۔اس موقع پر ہم نے اس تعلق سے چند سوالات لکھ کر علمائے دین کو اس جانب متوجہ کرنے کی کوشش کی اور اپنی ضرورت کے مسائل ماہر علوم عقلیہ ونقلیہ سبط صدر الشریعہ فقیہ اسلام حضرت علامہ مفتی فیضان المصطفے قادری دام ظلہ العالی(گھوسی)سے دریافت کئے۔
قوم ہنود کے یہاں بیٹیوں کو موروثی مال سے حصہ نہیں دیا جاتا تھا۔مسلم معاشرہ بھی اس ہندوانہ ثقافت سے کسی حد تک متاثر ہو گیا اور بہت سے مسلم گھرانوں میں بھی غیروں کا طریق کار ایک عملی رواج کی صورت اختیار کر گیا۔جس کا سد باب لازم ہے۔امر بالمعروف اور نہی عن المنکر علمائے کرام کا فرض منصبی ہے۔
جو ہو سکے تو کرو چاک پردۂ ظلمت
ستارہ بن کے چمکنے سے کچھ نہیں ہوتا
ہمارے باہمی مشورے کے بعد یہ طے پایا کہ کوئی وسیع النظر فقیہ اس سے متعلق فتوی تحریر فرمائیں اور پھر دیگر مفتیان عظام سے اس کی تصدیق وتائید حاصل کی جائے۔
فقیہ اسلام حضرت علامہ مفتی فیضان المصطفے صاحب قبلہ قادری دیگر علوم وفنون کے ساتھ فقہی دقائق پر گہری نظر رکھتے ہیں اور لازم اللحاظ جہات پر غور وفکر کے بعد فتاوی رقم فرماتے ہیں,لہذا ہم نے استفتا رقم کر کے ممدوح گرامی کی خدمت میں پیش کیا۔
مفتی موصوف نے اپنی کثیر تعلیمی وتعمیری مصروفیات کے باوجود فتوی رقم فرمایا اور انتہائی فرحت وشادمانی کی بات یہ کہ آپ نے یہ فتوی ممتاز الفقہا استاذ العلما محدث کبیر شہزادۂ صدر الشریعہ حضرت علامہ ضیاء المصطفے قادری دام ظلہ الاقدس کی خدمت مبارکہ میں بھی پیش کیا۔حضرت علامہ صاحب قبلہ نے فتوی کو بغور ملاحظہ فرمایا اور زبانی طور پر کچھ ضروری اضافہ بھی فرمایا,جس کو حضرت مفتی صاحب قبلہ نے فتوی میں درج فرما دیا ہے۔
اس طرح مذکورہ فتوی فقیہ اعظم ہند حضور صدر الشریعہ قدس سرہ العزیز کے موجودہ جانشیں اور مستقبل کے علمی جانشیں کی تحریر وافاضہ کا مشترکہ مجموعہ ہے۔
حضور محدث کبیر دام ظلہ الاقدس کی تائید وتصدیق نے فتوی حاضرہ کو چار چاند لگا دیا ہے۔علمائے اسلام ومفتیان کرام کی خدمت میں عرض ہے کہ اس فتوی کے مندرجات ومشمولات پر مختصر تائیدی تحریر بھیجیں اور مسلمانان برصغیر کو اسلامی طرز پر تقسیم وراثت کے لئے بیدار فرمائیں۔
طارق انور مصباحی
رقم کردہ:11:صفر المظفر 1444
مطابق09:ستمبر 2022-بروز جمعہ مبارکہ
کتاب پڑھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں 👇
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں