Header Ads

میلاد کا ثبوت

امام اہل سنت کا وہابی (دیوبندیوں) کو سو سال پہلے کا چیلنج

امام اہل سنت سے سوال ہوا کہ:

اہل حدیث وہابیوں کی طرف سے ایک اشتہار شائع ہوا ،
کہ میلاد شریف کا ثبوت دو تو ہم سو روپے انعام دیں گے۔
(سوال میں مکمل اشتہار موجود ہے یہاں مفہوم لکھا ہے)

امام اہل سنت نے جواب ارشاد فرمایا : وہابیہ کو دو سو ٢٠٠ روپے انعام
 حامداً و مصلیاً و مسلماً

(۱) الله تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: وَ اَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ۠۔
اپنے رب کی نعمت کا خوب چرچا کرو.

اگر وہابیہ ثبوت دیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت نعمت نہیں، یا مجلسِ میلاد مبارک اس نعمت کا چرچہ نہیں تو 40 روپے انعام

(۲) الله تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: وَ ذَكِّرْهُم بِأَيَّامِ اللَّهِ
انہیں اللہ کے دن یاد دلاؤـ

اگر وھابیہ ثبوت دیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا دن اللہ کے عظمت والے دنوں میں نہیں یا مجلسِ میلاد اُس دن کا یاد دلانا نہیں تو 40 روپے انعام

(٣) الله تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:
 قُلْ بِفَضْلِ اللَّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَٰلِكَ فَلْيَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ۔
تم فرما دو کہ اللہ کے فضل اور اسکی رحمت پر ہی لازم ہے کہ خوشیاں مناؤ

اگر وھابیہ ثبوت دیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہیں یا مجلسِ میلاد اس رحمت کی خوشی نہیں تو 40 روپے انعام

(۴)الله تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:
وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانتَهُوا۔
جو رسول تمہیں دے وہ لو اور جس سے منع کریں اس سے باز رہو

اگر وھابیہ ثبوت دیں کہ قرآنِ مجید یا حدیث شریف میں کہیں مجلسِ میلاد مبارک کو منع فرمایاہے تو 40 روپے انعام۔

ضروری اطلاع

واضح رہے کہ ایچ پیچ کا کام نہیں صرف وہ آیت یا مع حوالہ کتاب و صحیح اسناد وہ حدیث شائع کردینا کافی ہے جس میں لکھا ہے کہ ربیع الاول کے مہینے میں مجلس میلاد نہ کیا کرو مجلس میلاد کرنا عذاب ہے بلکہ ہماری طرف سے اجازت ہے کہ چاروں اماموں یا صحاح ستہ کے چھ مصنفوں میں سے کسی ایک امام ہی کا قول مذکور دکھا دیں جو کسی مستند کتاب میں ہو، اگر منع کا اتنا ثبوت بھی نہیں تو پھر ایسے بے ثبوت منع کو چھوڑنے میں ذرا دیر نہ کریں ورنہ خدا کے سامنے جواب دہی ہوگی۔

(۵) اہلحدیث کی کانفرنس اور اس میں سیکریٹری وغیرہ مقرر کرنا اور بننا اور اس کے بڑے سالانہ جلسے اور ان کی ہیئت کذائی اور اہلحدیث کا اخبار چھاپنا اور اس کی پیشگی قیمت لینا اور رد ائمہ میں کتابیں چھاپنا اور ہیئت مروجہ پر مدرسے بنانا اور ان میں تنخواہ دار مدرسین رکھنا، سہ ماہی، ششماہی، سالانہ امتحان ہونا، ان میں پاس کے نمبر ٹھہرانا، کسی مسئلہ کا ثبوت مانگنے پر اشتہار چھاپنا، اس پر درس کا نصاب معین کرنا، انعام ٹھہرانا ، ان سب باتوں کا اگر وہابیہ رسول ﷲ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم یا صحابہ، تابعین یا چار امام یاچھ مصنف صحاح سے ثبوت دے دیں تو ۴۰ روپیہ انعام، اور ثبوت نہ دے سکیں، تو پھر ایسی بے ثبوت باتوں کے چھوڑنے میں ذرا دیر نہ کریں ورنہ خدا کے سامنے جواب دہی ہوگی۔

والسلام علی من اتبع الہدی

(فتاوی رضویہ 29/236 اپلیکیشن)

ابو الحسن

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے