Header Ads

الٹا لیٹنا کیسا ہے؟

*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
*📚 الٹا لیٹنا کیسا ہے؟ 📚* 
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال کیافرماتے ہیں علماے کرام اُلٹا لیٹنا کیسا؟ بحوالہ جواب عنایت کریں۔
*سائل: نوشاد رضا* 
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
          
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
 *الجواب بعون الملک الوھاب:* 
اُلٹا لیٹنا جہنمیوں کا طریقہ ہے آج کل ایک تعداد ہے جو اُلٹا لیٹ کر سوتی ہے چھوٹے بچے بھی اِس طرح سوتے ہیں ان کو بار بار کروٹ بدلوا کر صحیح کر دینا چاہیے تاکہ ان کی صحیح لیٹ کر سونے کی عادت بنے ۔ اگر بچپن میں دُرُست نہیں کیا گیا تو اُلٹا لیٹ کر سونے کی عادت بن جائے گی پھر بڑے ہوکر اُلٹا لیٹے بغیر نیند نہیں آئے گی
حضرتِ سَیِّدُنا ابوذَر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سے رِوایت ہے آپ فرماتے ہیں : میں پیٹ کے بَل لیٹا ہوا تھا رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم میرے پاس سے گزرے اور پاؤں سے ٹھوکر مارکر فرمایا : اے جُندب! (یہ حضرتِ سَیِّدُنا ابوذر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کا نام ہے )یہ جہنمیوں کے لیٹنے کا طریقہ ہے ۔  
 *(📗ابن ماجه، کتاب الادب، باب النھی عن الاضطجاع علی الوجه، ۴ / ۲۱۴، حدیث : ۳۷۲۴ دار المعرفة بیروت)* 
اِس حدیثِ پاک کو نقل کرنے کے بعد حضورصَدرُالشَّریعہ، بَدرُالطَّریقہ حضرتِ علّامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں یعنی اِس طرح کافر لیٹتے ہیں یا یہ کہ جہنمی جہنم میں اِس طرح لیٹیں گے ۔   
 *(📙 بہار شریعت؛۳ / ۴۳۴، حصہ : ۱۶)* 

*واللہ اعلم باالصواب*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*✍🏻 کتبـــــــــــــــــــــــــــــه:*
*حضرت علامہ محمد اسماعیل خان امجدی رضوی قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی دولھاپور پہاڑی پوسٹ و تھانہ انٹیاتھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی الھند۔*
*رابطہ؛📞9918562794)*
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے