حضرت قطب زماں مولانا شاہ سید محمد وارث رسول نما بنارسی رحمۃ اللہ علیہ

📚 « مختصــر ســوانح حیــات » 📚
••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
🕯حضرت قطب زماں مولانا شاہ سید محمد وارث رسول نما بنارسی رحمۃ اللہ علیہ🕯
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

اسم گرامی: محمد وارث۔
والد ماجد: حضرت قاضی سید عنایت اللہ قدس سرہ۔ 
لقب: رسول نما۔

سلسلہ نسب: سید محمد وارث بن سید قاضی عنایت اللہ بن سید حبیب اللہ بن سید عبد الرقیب بن سید سالم بن سید لاڈلے بن سید محمد معروف عرف سید سلونی بن سید سعد اللہ بن سید خدا بخش شہید بن سید یحیٰ بن سید قطب الدین بن سید امیر مسعود امیر ملک السادات غازی بن سید جلال الدین بن سید عبدالوحید بن سید عبدالحمید بن سید حسن بن سید سلیمان الملقب بہ کفار شکن بن سید زید شہید بن سید احمد زاہد سوانی بن سید حمزہ بن سید ابوعلی بن سید عمر بن سید محمد توختہ بن سید عارف جلیل بن سید احمد توختہ تمثال الرسول بن علی الکفی بن سید حسین ثانی بن سید محمد مدنی بن سید حسن الحمیص عرف شاہ ناصر الترمذی بن سید موسیٰ الحمیص بن سید علی السجاد بن سید حسین بن سید علی زین العابدین بن سید امام حسین شہید کربلا بن علی المرتضیٰ۔ (رضی اللہ عنھم و صلاۃ اللہ و سلامه علیٰ جدھم و علیھم اجمعین) 

ولادت باسعادت: آپ کی ولادت آپ کے آبائی وطن قصبہ نونہرہ غازی پور میں 1087ھ میں حضرت اورنگ زیب عالمگیر قدس سرہ کے زمانہ میں ہوئی۔

تعلیم و تربیت: آپ نے علوم دینیہ کی تحصیل و تکمیل بنارس میں متجر عالم دین حضرت ملا محمد علی رحمہ اللہ سے کی۔ ملا محمد علی، ملا محمد ابراہیم کے شاگرد تھے۔ (رحمہم اللہ) آپ کم سنی میں ہی فارغ التحصیل ہوگئے تھے۔ آپ کے فضل و کمال کا شہرہ بنارس سے نکل کر دیگر بلاد ہند میں پھیل چکا تھا۔ بنارس میں آپ کی درسگاہ ایک مرکز علمی تھی اور آپ اس کے صدر نشین تھے۔ آپ کثرت درس و تدریس اور علوم اسلامی کی بیش از بیش اشاعت کی بناء پر لفظ "مولانا" سے اتنے مشہور ہوئے کہ یہ لفظ آپ کے نام کا جزو ہوگیا۔ آپ کا علمی فیضان دور دور پہنچا۔ تاج العارفین مخدوم سید شاہ مجیب اللہ قادری پھلواری آپ کے ممتاز تلامذہ میں سے اور آپ کے خلیفہ اعظم تھے۔ 

بیعت و خلافت: آپ کو بیعت و اجازت اور خرقۂ خلافت اپنے جد محترم حضرت سید شاہ رفیع الدین قادری قدس سرہ سے حاصل تھی۔ 

سیرت و خصائص: قطب زماں، امیر الدمیر، شمس الدین ابدال، المامور بالتکلم علی الناس، حضرت سید شاہ مولانا محمد وارث رسول نما قادری بنارسی رحمۃ اللہ علیہ۔
آپ کو عشق رسولﷺ کی دولت بچپن سے ملی ہوئی تھی۔ اس لیے آپ پر رسول اکرمﷺ کی خاص نگاہ التفات تھی۔ بحالت بیداری آپ کو رسول اکرمﷺ کی زیارت ہوئی تھی۔ زیارت رسولﷺ کی تمنا کرنے والوں کو بھی آپ مخصوص اوراد و وظائف کے ذریعہ زیارت سے مشرف کراتے تھے۔ اسی لیے آپ کا لقب " رسول نما" ہے۔ آپ کے دائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر سبز رگوں سے قدرتی طور پر اسم پاک "محمد" لکھا ہوا تھا اور صاف پڑھا جاتا تھا۔ آپ کی ایک خصوصیت یہ بھی تھی کہ جسم مبارک سے مشک کی خوشبو آتی تھی۔ 

وصال: آپ کا وصال 11 ربیع الآخر 1166 کو ہوا۔ مزار پُرانوار شہر بنارس کے محلہ کوئلہ بازار میں واقع مولوی جی کے باڑے میں ہے جو آپ ہی نام سے منسوب ہے۔ 

ماخذ و مراجع: تذکرہ مشائخ بنارس۔
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
◈◈⊰──────⊱◈◈◈⊰──────⊱◈◈
*مرتبیـن📝 شمـس تبـریز نـوری امجـدی، محمـد یـوسف رضـا رضـوی امجـدی "فیضـانِ دارالعـلوم امجـدیہ ناگپور گروپ" 966551830750+/ 9604397443+*
◈◈⊰──────⊱◈◈◈⊰──────⊱◈◈

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے