شب معراج اقدس اور دیدار خداوندی
جنت میں اللہ تعالی کا دیدار جنتیوں کے لئے سب سے بڑی نعمت ہے٫حالاں کہ جنت کی دیگر نعمتیں بھی ایسی ہیں کہ دنیا والوں کا تصور بھی وہاں تک نہیں پہنچ سکتا۔ان سب نعمتوں میں سب سے عظیم نعمت دیدار الہی ہے جس کا کیف وسرور انسانی زبان بیان نہیں کر سکتی۔
اللہ تعالی نے ہمارے پیارے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو دنیاوی زندگی میں ہی اپنی زیارت کا شرف عطا فرمایا۔اپنی بارگاہ اقدس میں بلایا اور اپنا دیدار عطا فرمایا۔دنیاوی زندگی میں یہ نعمت عظمی ہمارے رسول علیہ الصلوۃ والسلام کے علاوہ کسی کو عطا نہیں فرمائی گئی۔
معراج جسمانی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلّم مکہ معظمہ میں اقامت پذیر تھے۔ابھی مدینہ منورہ کی طرف ہجرت نہیں ہوئی تھی۔
جشن ولادت اقدس(12:ربیع الاول شریف)اور شب معراج اقدس(27:رجب المرجب شریف)کے موقع پر درباری گداگروں کو انعامات شاہانہ سے سرفراز فر مایا جاتا ہے٫لہذا اپنے کشکول سنبھالیں٫عبادت وریاضت اور صدقات وخیرات کریں اور اپنے پیارے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے توسل سے دربار الہی میں دعا کریں اور دربار رسالت مآب علیہ التحیۃ والثنا میں اپنی عرضی پیش کریں۔
یا رب تو کریمی ورسول ما کریم
صد شکر کہ ہستیم میان دو کریم
طارق انور مصباحی
جاری کردہ:18:فروری 2023
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں