اسلام بھارت اور دنیا کا سب سے قدیم مذہب

مبسملا وحامدا ومصلیا ومسلما

اسلام بھارت اور دنیا کا سب سے قدیم مذہب

دہلی اجلاس کے ایک بیان سے اہل تعصب ہنود کے سینوں پر سانپ لوٹنے لگا ہے۔وہ ویدک دھرم کو قدیم دھرم(سناتن دھرم)بتا کر مسلمانوں کی گھر واپسی کے لیے پر تول رہے تھے۔2024 میں بی جے پی کی فتحیابی کا جھوٹا خواب اپنے دلوں میں سجائے ہوئے ہندو راشٹر کے اعلان کا انتظار کر رہے تھے۔

ان خیالوں میں مست ارباب تعصب اسلام کے قدیم دھرم ہونے کی بات سن کر چونک پڑے۔ ان کے پاؤں کے نیچے سے زمین کھسکنے لگی ہے۔


بلا شبہہ سب سے پہلے انسان حضرت آدم علیہ السلام ہیں۔وہ پہلے پیغمبر اور مسلمان ہیں۔ان سے ہی نسل انسانی کا آغاز ہوا۔وہ جنت سے کوہ سراندیپ شری لنکا میں اتارے گئے۔شری لنکا پہلے بھارت کا ایک حصہ تھا۔

کیرلا میں ایک پہاڑی پر حضرت آدم علیہ السلام کا نشان قدم بتایا جاتا ہے۔میں نے بھی اس کی زیارت کی ہے۔اس سے یہ ثبوت بھی فراہم ہوتا ہے کہ موجودہ بھارت میں بھی حضرت آدم علیہ السلام تشریف لائے تھے 

ویدک دھرم میں افسانوی کرداروں کا ذکر ہے٫لہذا اوم اور منو سے کیا مراد ہے۔اس سے مسلمانوں کو کچھ لینا دینا نہیں۔

طارق انور مصباحی

جاری کردہ:16:فروری 2023

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے