مرحومین کے نام جو ایصال ثواب کے ایام متعین ہوتے ہیں اسی دن کرانا ضروری ہے یا آگے پیچھے بھی کر سکتے ہیں؟

*🕯        «    احــکامِ شــریعت     »        🕯*
••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
*📚مرحومین کے نام جو ایصال ثواب کے ایام متعین ہوتے ہیں اسی دن کرانا ضروری ہے یا آگے پیچھے بھی کر سکتے ہیں؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے متعلق کہ اپنے مرحوم کے نام سے جمعہ کے روز تبارک پڑھواتے  ہیں جمعہ کے علاوہ تبارک پڑھوا سکتے ہیں یا نہیں بحوالہ  جواب عنایت فرمائیں۔
*المستفتی: محمد حکمت رضا رحمانی قادری رضوی میرگنج بریلی شریف یوپی۔*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎*
*الجواب :*
بزرگان دین یا مرحومین کی ایصال ثواب کیلئے دن کا تعین محض افضل ہے کوئی واجب نہیں کہ جس دن کرتے ہیں اسی دن ہی ہو آگے پیچھے بھی کر سکتے ہیں لہٰذا یہ خیال کہ جو دن متعین ہے اسی دن ہوگا محض باطل ہے،

حدیث شریف میں ہے:
*"- کان النبی صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم یا تی قبور شہداء اُحد علی راس کل حول "-*
نبی کریم صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہر سال کے اختتام پر شہدائے احد کی قبروں پر تشریف لاتے تھے۔
*( 📘(جامع البیان) بحوالہ فتاویٰ رضویہ شریف جدید جلد (۲۹) ص (۲۰۷) مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور )*

نیز امام اہلسنت فقیہ باکمال امام احمد رضا خان قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں :
*ایصال ثواب کے لئے تعین تاریخ بلاشبہہ جائز ہے اور سنت مسلمین یعنی ان کا طریقہ مسلوکہ ہے مگر اسے واجب جاننا باطل محض ہے یونہی سرکار رسالت کی سنت سمجھنا*
*( 📚فتاویٰ رضویہ شریف جدید جلد (۱۴) ص (۳۸۶) مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور  )*

*🔸واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم وعلمه جل مجدة أتم وأحكم 🔸*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــه:*
*حضرت مولانا محمد راشد مکی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی گرام ملک پور کٹیہار بہار۔*

*✅الجواب صحیح : حضرت مولانا مشاھد رضا حشمتی صاحب قبلہ۔*
*✅الجواب صحیح : محمد عمیر رضا قادری مرکزی باڑاوی، مدینة العلماء باڑا شریف سیتامڑھی بہار۔*
*✅الجواب صحیح : حضرت مولانا سلطان رضا صاحب قبلہ شمسی۔*

ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے