••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
*📚کیا ایک عالمہ کا مع الشرائط مردوں کو مسائل بتانا جائز ہے؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ
کیافرماتے ہیں علماۓ کرام و مفتیان عظام - ایک خاتون جو کہ عالمہ ہیں بہت سے لوگ اپنی ضرورت کے اعتبار سے مساٸل پوچھنے جاتے ہیں وہ عالمہ خاتون پردے کے اندر سے ساٸلین کا جواب دیتی ہیں کیا یہ درست ہے جواب عطا فرمائیں کرم ونوازی ہوگی
*سائل: محمد رجب علی فیضی اترولوی*
ــــــــــــــــــــــــــ❣⚜❣ــــــــــــــــــــــــــ
*و علیکم السلام و رحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب بعون الملک الوہاب ⇩*
اصل بات عورت کی آواز ہے جسکے متعلق فقہاۓ کرام فرماتے ہیں
*”” نغمة العورة عورة ““* یعنی عورت کی آواز بھی عورت ہے یعنی عورت پر لازم ہے کہ اپنی آواز کا بھی پردہ کرے کسی اجنبی شخص کی سماعت تک نہ جانے دے ورنہ گہنگار ہوگی ، لیکن وہی شریعت کا دوسرا قاعدہ کلیہ بھی موجود ہے *”” الضرورات تبیح المحظورات ““*
*( 📓الاشباہ و النظاٸر)*
یعنی بہت سے ناجاٸز امور وقتِ ضرورت جاٸز ہو جاتے ہیں ، اور دینی مساٸل کا جاننا زندگی کی ایک اھم ضرورت
🌱اس لیۓ اگر وہ عالمہ صاحبہ لوگوں کو مساٸل پردے کی آڑ سے بتاتی ہیں جبکہ کوئی اور فتنہ کا موجب بھی نہیں ہے تو ایسی صورت میں بلکل جاٸز و مشروع ہے کوئی حرج و قباحت نہیں
📃امام اھلسنت قدس سرہ القدسی ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں کہ : وقت ضرورت بعض نامحرم سے بھی بات کرنا جائز ہے جبکہ خلوت نہ ہو اندیشہ فتنہ نہ ہو اور پردے کے اندر سے ہو اھ
*( 📕العطایا النبویة فی الفتاوی الرضویة ج ١٠ قسط اول ص ١٦١ مکتبہ ایوان رضا )*
📄نیز مفتی عبد المنان اعمظی علیہ الرحمتہ تحریر فرماتے ہیں کہ بیشک عورت کی آواز عورت ہے مگر ضرورة اجنبی مرد کی آواز سن بھی سکتی ہے اور اسکو اپنی آواز سنا بھی سکتی ہے اھ
*( 📚فتاوی بحر العلوم ج اول ٣٨٦ )*
*واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب*
ــــــــــــــــــــــــــ❣⚜❣ــــــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــه:*
*حضرت مولانا محمد مشاہد رضا حشمتی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس جامعتہ ریاض الجنتہ رام پور کیمری۔*
*+919720751982*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: العبد محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ خلیفہ حضور ارشد ملت و پرنسپل دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام بتھریاکلاں ڈومریا گنج سدھارتھنگر یوپی۔*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: محمد شرف الدین رضوی*
*✅الجواب صحیح و المجیب نجیح العبد الاثیم : محمد جابرالقادری رضوی مسجد نور جاجپور اڑیسہ۔*
*✅الجواب صحیح: فقط مــــحمد امــــــــین قادری رضوی دیوان بازار مراداباد یوپی۔*
ــــــــــــــــــــــــــ❣⚜❣ــــــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں