مولانا محمد افروز قادری چیریاکوٹی
اربعین امام حسین رضی اللہ عنہ
شیدایانِ حدیث خصوصاً محبانِ امام حسین رضی اللہ عنہ کے لیے ایک زریں تحفہ۔ صنفِ اربعینات کو نئی جہت سے آشنا کرنے کی عقیدت مندانہ کوشش۔ ’’اربعین امام حسین رضی اللہ عنہ‘‘ تحقیق کے گلستاں میں خوب صورت اضافہ ہے۔ جس کے جمع و تدوین کا علمی کارنامہ مولانا محمد افروز قادری چریا کوٹی نے انجام دے کر باغِ مطالعہ میں نئی خوشبو کا اضافہ کیا ہے۔ محبینِ اہلِ بیت و اصحاب کی مشامِ جاں یقیناً عطر بیز ہو گی۔ چھیانوے صفحات پر مشتمل اس کتاب کو رفاعی مشن کھیرنے گاؤں ممبئی نے مفتی محمد سید رضوان رفاعی شافعی کی نگرانی میں شائع کیا۔ آج پی ڈی ایف فائل بزمِ مطالعہ میں پیش ہے۔ حدیث پاک کے چالیس باغات سجے ہوئے ہیں۔ نوع بہ نوع عناوین۔ محبتوں کی دہلیز پر پڑھیں اور عمل کریں۔
کتاب پڑھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں