سیدی سرکار اعلیٰ حضرت علیہ الرحمتہ والرضوان کی ذات پاک علمی کہکشاٶں میں اپنی ایک الگ تھلگ جہاں آباد کیے ہوئے ہے جہاں پر عشاقانِ رضا دن بہ دن اپنی عقیدت و محبت کا نذرانہ تحریری و تصنیفی طور پر پیش فرما رہے ہیں۔
اسی سلسلتہ الذہب کی ایک یادگار سنہری کڑی "#رضویات" کے نام سے موسوم نامی گرامی کتاب ہے۔ جو 105 سالہ عرس رضوی شریف کے موقع پر شائع ہوکر ہدیہ قارئین ہونے والی ہے۔ جسے #مولانا_غلام_احمد_رضا_شریفی_صاحب دام اقبالہ (مرتب امام احمد رضا بحیثیت مجتھد) مرتب فرما کر بارگاہِ رضا میں اپنی بیش بہا علمی سوغات پیش فرما کر زندگی کی معراج کر رہے ہیں۔
عزیز القدر مرتب نے مذکورہ کتاب میں حضور شارح بخاری فقیہ اعظم ہند خلیفہ و تلمیذ حضور صدر الشریعہ نائب سرکار مفتیِ اعظم حضرت علامہ الحاج الشاہ مفتی محمد شریف الحق امجدی قدس الله سرہ العزیز کے قلم حق رقم سے صادر شدہ ان تحریرات کو جمع فرمایا ہے جو آپ نے سرکار اعلیٰ حضرت امام العرب والعجم مجدد اعظم سیدنا الشاہ امام احمد رضا خان قادری برکاتی بریلوی قدس سرہٗ العزیز پر کیے گیے باطل و بے بنیاد اعتراضات کے جواب میں واضح دلاٸل و براہین سے مزین مستحکم و دندان شکن جواب رقم فرمایا تھا۔جو محض روشناٸی و کاغذ پر مشتمل نہیں، بلکہ اہلِ سنت و جماعت کے لیے سرمایہٕ عقیدہ ہے۔ ساتھ ہی رضویات کے باب میں ایک گراں قدر اضافہ بھی ہے۔ جسے ہندوستان کی مشہور و معروف تنظیم "شبستانِ حضور شارحِ بخاری ممبٸی" اپنے علمی پلیٹ فارم سے نشر کرنے جارہی۔
میں امید کرتا ہوں کہ مذکورہ کتاب کو مطالعہ کرنے کے بعد سادہ لوح سنی مسلمان گستاخ اعلیٰ حضرت کو مقابلہ آراٸی میں مات دے کر اس پر بآسانی حق کو ظاہر کر سکیں گے، یہ کتاب بدعقیدگی کا قلع قمع کرنے میں کسی ایٹم بَم سے کم نہیں۔ ایسی کتاب کا پردہٕ عدم سے منصہٕ شہود پر لانا وقت کی سب سے اہم ضرورت تھی، جسے مولانا موصوف نے اپنی شب و روز کی کاوشوں سے پورا کر دکھایا۔ جوکہ بایں وقت آسمانِ قرطاس و قلم میں قوس و قزح کی مثل چمکے گی اور دنیاۓ سنیت میں نیر تاباں و شہاب ثاقب بن کر عقیدہٕ اہلِ سنت کو مزید رمق عطا فرمائےگی۔
قبلہ مولانا غلام احمد رضا شریفی صاحب دامت برکاتھم العالیہ مذکورہ کتاب بنام "رضویات" سے قبل
" #امام_احمد_رضا_بحیثیت_مجتھد" عظیم الشان شاہ کار کو مرتب کرکے بارگاہِ رضا میں اپنی گراں قدر علمی سوغات کو پیش کرچکے ہیں جس کو حلقہٕ ارباب و دانش میں خوب خوب مقولیت ملی۔
عزیز القدر مولانا غلام احمد رضا شریفی صاحب اطال اللّٰہ عمرہ و اعظم اللّٰہ عزتہ قلمی معرکہ آراٸیوں میں احقاقِ حق و ابطالِ باطل کی ضیاۓ قندیل کے سہارے نہایت مطانت و سنجیدگی سے آگے ہی بڑھتے جا رہے ہیں۔ بارگاہ جل و علا میں دست بدعا ہوں کہ مولیٰ کریم گرامی قدر مرتب شریفی صاحب قبلہ کو اپنی شایان شان کامیابی کی بے بہا نعمتیں عطا فرماۓ۔ آمین۔
#آصف_جمیل_امجدی
#صحافی: #روزنامہ_شانِ_سدھارتھ
26/08/2023
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں