طریق مصطفےٰ کو چھوڑنا ہے وجہ بربادی
اسی سے قوم دنیا میں ہوئی بے اقتدار اپنی
ہمیں کرنی ہے شہنشاہ بطحا کی رضا جوئی
وہ اپنے ہو گئے تو رحمت پروردگار اپنی
نئی تہذیب کا نقشہ عیاں ہے
میاں بیوی ہے اور بیوی میاں ہے
شباب آور ہے سرخی اور پوڈر
که ستر سال کی بڑھیا جواں ہے
گناہوں میں کیوں ملوث ہو سوچو تو اے لوگو
لحد میں سرور کون ومکاں کا سامنا ہوگا
حدیث معتبر الفقر فخری جو یاد رکھے
وہ احساس غریبی میں ہرگز نہ مبتلا ہوگا
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں