🌹﷽﷽﷽﷽🌹
🌷السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ 🌷
🎍الصلوٰة والسلام علیک یارسول ﷺ 🎍
🌸 گیلان کے پیران پیر 🌸
🌸 نام مبارک
سید عبدالقادر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
🌸 کنیت
ابو محمد
🌸 لقب
محی الدین ، غوث اعظم ، محبوب سبحانی ، پیران پیر دستگیر
🌸 مقام ولادت
ایران کے ایک شہر گیلان{جیلان} نام کا
🌸 تاریخ ولادت
یکم رمضان المبارک سنہ ھ ٤٧٠
🌸 تاریخ وصال
١١/ ربیع الآخر سنہ ھ ٥٦١
🌸 مزار انور
بغداد شریف
🌸 عمر شریف
اکانوے سال ٩١
🌸 والد ماجد
حضرت ابو صالح موسیٰ جنگی دوست
🌸 والدہ ماجدہ
ام الخیر فاطمہ ثانی
💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐
🍂🍂نسب مبارک 🍂🍂
🍃احباب اہلسنت
ہمارے بڑے پیر حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ یکم رمضان المبارک ٤٧٠ سنہ ھ کو ایران کے ایک شہر گیلان{جیلان} میں پیدا ہوۓ
آپ کے والد ماجد کا اسم گرامی
سید ابو صالح موسیٰ جنگی دوست اور والدہ ماجدہ کا نام مبارک ام الخیر فاطمہ ثانی ہے
والد ماجد کیطرف سے آپ کا شجرۂ نسب حضرت سیدنا امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملتا ہے اور والدہ ماجدہ کیطرف سے آپ کا سلسلہ نسب حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے وابستہ ہے اس لیۓ آپ خاندانی شرافت اور نسبی وجاہت کے اعتبار سے حسنی سید بھی ھیں اور حسینی سید بھی
اسی مضمون کو عاشق مصطفیٰ عظيم البرکت کنزالکرامت جبل علم استقامت سرکار اعلیٰحضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یوں بیان فرمایاہے
تو حسینی حسنی کیوں نہ محی الدین ہو
اے خضر مجمعِ بحرین ہے چشمہ تیرا
🍂آپ کا بچپن🍂
تمام بزرگان دین کا اتفاق ہے کہ آپ مادر زاد ولی ھیں چنانچہ ولادت کے بعد ہی آپ کی یہ کرامت ظاہر ہوئ کہ آپ رمضان میں طلوع فجر سے غروب آفتاب تک کبھی دودھ نہیں پیتے تھے یعنی رمضان المبارک کے پورے مہینے آپ روزہ رکھتے تھے اور جب افتار کا وقت ہوتا مغرب کی اذان ہوتی تو آپ دودھ پینے لگتے ، یہ کرامت اس قدر مشہور ہوئ کہ جیلان کے ہرطرف یہ شہرہ اور چرچا تھا کہ سادات کے گھرانے میں ایک ایسا بچہ پیدا ہواہے جو رمضان مبارک میں دن بھر دودھ نہیں پیتا
رہے پابند احکام شریعت ابتدا ہی سے
نہ چھوٹا شیر خواری میں بھی روزہ غوث اعظم کا
🍂احباب اہلسنت
ہم اپنے بڑے پیر حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بچپن مبارک سے درس حاصل کریں کہ ہمارے بڑے پیر ، حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ پیدا ہوۓ اور رمضان شریف کا برکت والا مہینہ آیا تو روزہ رکھا یعنی شیرخوارگی کے زمانے میں بھی روزہ نہ چھوڑا اور ہم غلاموں کو سبق دے گیۓ کہ ہمارا سچا غلام وہی ہے جو رمضان شریف کا احترام کرے اور روزے کا پابند بنے
🌸سبحان اللہ 🌸سبحان اللہ 🌸
یہ شانِ عبادت وبندگی ہے ہمارے بڑے پیر حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بچپن شریف کی ۔
تو جس کا بچپن اتنا بے مثال ہے اس کی مکمل حیات طیبہ کی شانِ بےمثال کا کیا عالم ہوگا
خوب فرمایا امام اہلسنت مجدد دین وملت امام احمدرضا فاضل بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے
غوث اعظم امام التقیٰ والنقیٰ
جلوۂ شان قدرت پہ لاکھوں سلام
بحوالہ مظہر جمالِ مصطفائ وقلائد الجواہر
صفحہ نمبر تین ٣ اور صفحہ نمبر تین ٣
اب تمام احباب اہلسنت کو
سنی رضوی فقہی گروپ کی جانب سے ماہ ربیع الآخر بہت بہت مبارکباد ہوں اور اللہ تبارک تعالیٰ اپنے فضل عظيم سے اور اپنے حبیب پاک وصاحب لولاک ﷺ کے بطفیل میں اس ماہ ربیع الآخر شریف کی نعمتوں اور سعادتوں سے مالامال فرماۓ اور بالخصوص غوث وخواجہ رضا حامدو مصطفیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے فیضان سے مالامال فرماۓ
آمین ثم آمین یارب العالمین ﷻ وبجاہ نبی الاولین والآخرین ﷺ
🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷
🍂از شرف قلم
گداۓ حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ فقیر وحقیر محمد شاھدرضاقادری ارشدی منظری
بیلور ہاسن کرناٹکا انڈیا
🌹🍃🍂🍃🍂🍃🍂🍃🍂🍃🍂🌹
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں