آنکھ کے پھڑکنے سے اچھا یا برا شگون لینا کیسا ہے؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام عليكم
سوال : جیسا کہ اکثر لوگ مانتے ہیں کہ بائیں آنکھ کا پھڑکنا اور بائیں بازو کا پھڑکنا کوئی حادثہ ہونے یا نقصان ہونے کی علامت ہے ۔ اسکی کیا حقیقت ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں ۔
*سائل: شاداب بہرائچ*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*وعلیکم السلام و رحمة اللہ و برکاتہ*
*📝الجــــوابـــــــــــــــــ!!! ⇩*
اسلام نے بد شگونی و بدفالی سے منع فرمایا آنکھ اور بازو کے پھڑکنے بُرا سمجھنا بھی خلاف اسلام جاہلانہ خیال ہے اسلام میں اس کی کوئی حقیقت اور اصل نہیں
📑جیسا کہ حضرت علامہ بحر العلوم مفتی عبد المنان اعظمی علیہ الرحمہ اس کے متعلق تحریر فرماتے ہیں کہ "
*💫بدفالی جائز نہیں جیسے آنکھ پھڑکنے کو بُرا شگون مانتے ہیں اس کا اعتبار نہ کرنا چاہئے اور ہیتھلی کھجلانے پر کہتے ہیں کہ روپیہ ملے گا اعتبار تو اس کا بھی نہیں " اھ :*
*(📕 فتاوی بحر العلوم ج 4 ص 145 )*
*واللہ اعلم بالصواب*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*✍🏻شرف قلم حضرت علامہ و مولانا کریم اللہ رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی*
*+917666456313*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں