زمین گھومتی ہے یاسورج ؟

زمین گھومتی ہے یاسورج ؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

  *❂الســـلام علیکم ورحمتہ اللـہ وبـــرکاتہ ❂*

*◼  الســـــــــوال*
*ایک سوال ہے امید ہے کہ آپ حضرات اس کو حل کر دینگے کیا زمین گھومتی ہے برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں دلیل کے ساتھ*

     *سائل: محمد قاسم راجستھان*
*◆ـــــــــــــــــــــ ◼ ••• ◼ــــــــــــــــــــــ◆*
  *❂وعلیکم السـلام ورحمتہ اللـہ وبــرکاتہ❂*

 *📚 الجـواب بعـون المــلـک الوھـاب*
*وَ جَعَلْنَا فِی الْاَرْضِ رَوَاسِیَ اَنْ تَمِیْدَ بِهِمْ وَ جَعَلْنَا فِیْهَا فِجَاجًا سُبُلًا لَّعَلَّهُمْ یَهْتَدُوْنَ(۳۱) وَ جَعَلْنَا السَّمَآءَ سَقْفًا مَّحْفُوْظًا ۚۖ-وَّ هُمْ عَنْ اٰیٰتِهَا مُعْرِضُوْنَ*
📗 *(۳۲)سورہ انبیاء* 

*ترجمہ۔۔۔اور زمین میں ہم نے مضبوط لنگر ڈال دئیے تاکہ لوگوں کو لے کر حرکت نہ کرتی رہے اور ہم نے اس میں کشادہ راستے بنائے تاکہ وہ راستہ پالیں ۔ اور ہم نے آسمان کو ایک محفوظ چھت بنایا اور وہ لوگ اس کی نشانیوں سے منہ پھیرے ہوئے ہیں*
*تشریح۔۔۔ {وَ جَعَلْنَا فِی الْاَرْضِ رَوَاسِیَ:اور زمین میں  ہم نے مضبوط لنگر ڈال دئیے۔} اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ  اللہ تعالیٰ نے زمین میں  مضبوط پہاڑ قائم کر دئیے تاکہ زمین جم جائے ،ٹھہری رہے اور غیر مُتوازن حرکت نہ کرے اورلوگ اس پر آرام وسکون کے ساتھ چل سکیں  اور  اللہ تعالیٰ نے اس میں  کشادہ راستے بنائے تاکہ لوگ اپنے سفروں  میں  راستہ پالیں  اور جن مقامات کا ارادہ کریں  وہاں  تک پہنچ سکیں*
*{وَ جَعَلْنَا السَّمَآءَ سَقْفًا مَّحْفُوْظًا:اور ہم نے آسمان کوایک محفوظ چھت بنایا ۔}*
*یعنی  اللہ تعالیٰ نے آسمان کو ایک گرنے سے محفوظ چھت بنایا اور کافروں  کا حال یہ ہے کہ وہ آسمانی کائنات سورج ، چاند ، ستارے اور اپنے اپنے اَفلاک میں  ان کی حرکتوں  کی کیفیت اور اپنے اپنے مَطالع سے ان کے طلوع اور غروب اور ان کے احوال کے عجائبات جو عالَم کو بنانے والے کے وجود، اس کی وحدت اور اس کی قدرت و حکمت کے کمال پر دلالت کرتے ہیں ، ان سب سے اِعراض کرتے ہیں  اور ان دلائل سے فائدہ نہیں  اٹھاتے۔*
📗 *( خازن، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۳۲، ۳ / ۲۷۶)*

 *اس آیت سے معلوم ہوا کہ ریاضی اور فلکیات کا علم اعلیٰ علوم میں  سے ہے جبکہ انہیں   اللہ تعالیٰ کی معرفت کا ذریعہ بنایا جائے۔ صوفیاءِ کرام رَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِمْ فرماتے ہیں  کہ ایک گھڑی کی فکر ہزار سال کے اس ذکر سے افضل ہے جو بغیر فکر کے ہو۔*
*وَ هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ وَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَؕ-كُلٌّ فِیْ فَلَكٍ یَّسْبَحُوْنَ*
*📗(۳۳)سورہ انبیاء*

*ترجمہ۔۔۔ اور وہی ہے جس نے رات اور دن اور سورج اور چاند کو پیدا کیا ۔ سب ایک گھیرے میں تیر رہے ہیں ۔*
*تشریح۔۔۔{وَ هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ:اور وہی ہے جس نے رات اور دن کو پیدا کیا ۔} ارشاد فرمایا کہ وہی اکیلا معبود ہے جس نے رات کو تاریک بنایا تاکہ لوگ اس میں  آرام کریں  اور دن کو روشن بنایا تاکہ اس میں  معاش وغیرہ کے کام انجام دیں  اور سورج کو پیدا کیا تاکہ وہ دن کا چراغ ہو اور چاند کو پیدا کیا تاکہ وہ رات کا چراغ ہو ۔یہ سب ایک گھیرے میں  ا یسے تیر رہے ہیں  جس طرح تیراک پانی میں  تیرتا ہے۔*

*📗 ( مدارک، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۳۳، ص۷۱۵، خازن، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۳۳، ۳ / ۲۷۶، ملتقطاً)*

*والـــلـــہ اعـــــــلـــم بـــالصــــواب*
*_◆ـــــــــــــــــــــ ◼ ••• ◼ ــــــــــــــــــــــ◆_*

  *کتبــــــــــــــــــــــہ* 

 *حــضــرت عـــلامــہ ومـــولانـــا مـحـمــد اســمـاعیــل خـان رضـوی امــجــــدی صـاحب قـبـلـہ مــد ظـلـہ الـعـالـی والـنــورانـی خـادم الـتـدریـس دارالـعـلــوم  شـہـیـد اعــظم دولـہــاپــــور ضـلــع گـــونــڈا ( یــــو پـــی)  :* 
 *رابــطــہ نــمــبـر👇*
        *📲 + 9 1 9 9 1 8 5 6 2 7 9 4 👈*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے