مخنث پر شرعی حکم نافذ ہوگا یا نہیں

مخنث پر شرعی حکم نافذ ہوگا یا نہیں
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ مفتیان عظام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے کیا مخنث پر شرعی حکم نافذ ہوگا* 
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

 *📝الجواب: امور دین میں ان کے معاملے میں سب سے زیادہ ( محتاط) مسئلہ اختیار کیا جاے گا* 
 *چاہے اس کا تعلق عورتوں سے ہو یا مردوں سے* 
 *📙درمختار* 

 *اسکی چند مثالیں مندرجہ ذیل* 

 *۱ نماز میں بیٹھنے کی ہیئت اور ستر وغیرہ کے بارے میں ان کے احکا م عورتوں والے ہونگے* 
 *📕فتاوی سراجیہ* 

 *۲ اگر باجماعت نماز میں حاضر ہوں تو انھیں مردوں کے پیچھے کھڑا کیا جاے گا* 
 *📙درمختار* 

 *۳ ان کے لئے نامحرم کے ساتھ خلوت اختیار کرنا ناجائز وحرام ہے   ( ایضا)* 

 *۴ ان کے لئے ریشم اور ناجائز زیور جیسے سونا پیتل تانبہ وغیرہ کی انگوٹھی چھلے یا چاندی کی ساڑھے چارماشہ سے زیادہ کی انگوٹھی پہننا ناجائز ہے* 

 *۵ چونکہ ان میں عورت ہونے کا احتمال بھی موجود ہے لھذا یہ بغیر محرم کے شرعی سفر اختیار نہیں کرسکتے    ( ایضا)* 

 *۶ اگر یہ مرتد ہوجائیں تو انھیں قتل نہ کیا جاے گا* 
 *📕فتاوی سراجیہ* 

 *۷ اگر یہ جہاد میں حصہ لیں تو باقاعدہ ان کے لئے کوئی حصہ مقرر نہیں ہاں عورتوں کی مثل تھوڑا بہت دیا جاے گا* 
 *📙فتاوی سراجیہ*
 
 *۸ اگر یہ حج یاعمرہ کریں تو عورتوں والا احرام ہوگا* 
 *📗جوہرہ نیرہ*
 
 *۹ مرجانے کی صورت میں انھیں غسل دیا جاے گا اگر ذی رحم محرم ہوتو پانی کے ساتھ اور اگر کوئی محرم نہ ہو تو پھر اجنبی شخص ہاتھ پر کپڑا لپیٹ کر پاک مٹی سے تیمم کراے گا* 
 *📗فتاوی عالمگیری*
 
 *۱۰ ان کا جنازہ پڑھایا جاے گا* 
 *📕ھدایہ* 

 *۱۱ انھیں عورتوں کی مثل پانچ کپڑوں میں کفن دیا جاے گا* 
 *📗جوہرہ نیرہ* 

 *۱۲ اگر یہ کسی کو زناء کی تہمت لگائیں تو ان پر حدقذف جاری ہوگی* 
 *📙جوہرہ نیرہ* 

 *۱۳ اگر ان پر کوئی زناء کی تہمت لگاے تو اس پر حدقذف نہیں    ایضا* 

 *۱۴ اگر یہ چوری کریں اور تمام شرائط پائی جائیں تو ان کا ہاتھ کاٹا جاے گا       ایضا* 

 *۱۵ امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کے نزدیک وراثت کے مسئلے میں یہ عورت کے حکم میں ہونگے*      
 *📕ھدایہ*
 
 *📗حوالہ   ہمارے مسائل اور ان کا حل جلد۲ ص 232* 

 *واللہ اعلم* 
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

 *📝ازقلم حضرت علامہ مولانا محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی خادم التدریس دارالعلوم شہید اعظم دولھا پور گونڈہ یوپی ــــــــــــــــــ📞 9918562794* 
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے