موبائل فون میں قرآن رکھنا اور بغیر وضو کےتلاوت کرنا کیسا ہے
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
❂ اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ❂
✒الســـــــــــــوال👈🏽کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قرآن پاک کو موبائل فون پر رکھنا کیسا ہے؟
اور اسے بغیر وضو کے پڑھنا کیسا ہے؟
اور اسے ڈلیٹ کرنا کیسا ہے برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی فقط والسلام ـــــــــــــــــــــــــــ
سائل == محمد شاکر رضوی
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
❂ وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ❂
✒الجواب اللھم ہدایةالحق والصواب👇
🏷صورت مسؤلہ موبائل کے اندر قرآن شریف کا رکھنا جائز و درست ہے کوئی قباحت نہیں ہے
🏷اوراسکرین پر جو نظر آتا ہے حقیقۃ میں وہ قرآن ہی ہوتا ہے البتہ آلات کے جس حصہ پرقرآن پاک محفوظ ہوتا ہے اس پر پلاسٹک کا غلاف لگا ہوتا ہے اس لئے اس کو بے وضو چھونا بھی جائز ہے
🏷سوال کیا گیا کہ بےوضو قرآن کا موبائل میں چھونا کیسا ہے؟
🏷جواب میں علماءکرام نے بالاتفاق رائے یہ پیش کی کہ اس صورت میں خود ان آلات یا ان کی اسکرین کو بلا حائل بےوضو چھونا جائز ہے اس لئے کہ ان جدید آلات کی اسکرین سے متصل ایک شیشہ ہوتاہے جو مواد کے ظاہر کرنے میں معاون ہوتا ہے اور اس کے اوپر ایک دوسرا شیشہ ہوتا ہے جو اسکرین کی حفاظت کیلئے لگایا جاتا ہے اور یہ اوپر والا شیشہ اصل اسکرین سے جدا ہوتا ہے اور مواد کو ظاہر کرنے میں اس کا کوئی دخل بھی نہیں ہوتا اس لئے یہ غلاف وجزدان کے درجے میں ہے اور غلاف یا جزدان کے ساتھ قرآن پاک چھونا جائز ہے
🏷لیکن فلمی گانے وغیرہ کے ساتھ قرآن پاک کا موبائل کے اندر لوڈ کرنا بے ادبی ہے اس لئے اس سے بچیں اور جائز مقصد کیلئے میموری میں محفوظ قرآن پاک کو ڈیلیٹ (Delete) کرنا بھی جائز ہے
📘جیساکہ کتب فتاوی👇 مثلا بحرالرائق وغیرہ میں کئی جزئیات متعدد مقامات پر علاحدہ ہیں ان سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ قرآن پاک کو ڈیلیٹ کرنا موبائل سے جائز ہے
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
✒ کتبــــــــــــــہ
حــضـــرت عـــلامــہ و مـــولانــا محمــــــــد افـســـــر رضـــا حشمتـی سعـدی عفـی عنـــہ صـاحـب قبـلـہ مـدظلــہ الـعالـی والـنـوارنــی
مقــام👈 لـــکــھـــیــم پــــور کــھـــیـــری خــادم التـــدریـــس جــامعـــہ اہــل سنــت غــــوث الـعـلــوم سـیـتــاپـــور ( یــــوپــــی)
{ رابـــطــــــــہ نـــمــبر }👇
📲 + 9 1 9 7 9 5 0 0 9 4 5 8👈
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں