کیا دھات نکلنے سے وضو ٹوٹ جائےگا؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
حضرت مجھے دھات کی بیماری ہے تو کیا دھات نکلنے سے وضو ٹوٹ جائےگا ؟ جواب عنایت فرمائیں۔
سائل: محمد ارشاد
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسئولہ میں جواب یہ ہے کہ:
اگر دھات کی بیماری پورے وقتِ نماز نہ گھیرے تو دھات کی وجہ سے آپ کا وضو جاتا رہے گا ـ بہار شریعت حصہ دوم میں حضور صدرالشریعہ علامہ امجد علی اعظمی حنفی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ( ہندیہ جلد اول صفحہ ۹/ اور درمختار وشامی جلد اول صفحہ ۱۲۴/ کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں کہ:
پاخانہ، پیشاب، ودی، مذی، منی، کیڑا پتھری، مرد یا عورت کے آگے یا پیچھے سے نکلیں وضو جاتا رہےگا
(📙 حوالہ: بہار شریعت حصہ دوم صفحہ ۲۱/)
اور اگر دھات کی بیماری پورا وقتِ نماز کو گھیر لے تو وقت میں وضو کرلے اس ایک وضو سے آخری وقت تک جتنی نمازیں چاہے پڑھے ہوجائے گی جیسا کہ بہار شریعت میں ہے
ہر وہ شخص جس کو کوئی ایسی بیماری ہے کہ ایک وقت ایسا گزر گیا کہ وضو کے ساتھ نماز فرض ادا نہ کرسکا وہ معذور ہے اس کا بھی یہی حکم ہے کہ وقت میں وضو کرلے اور آخر وقت تک جتنی نمازیں چاہے اس وضو سے پڑھے اس بیماری سے اس کا وضو نہیں جاتا جیسے قطرہ آنے کا مرض یا دست آنا یا ہوا خارج ہونا یا دکھتی آنکھ سے پانی گرنا، یا پھوڑے یا ناسور سے ہر وقت رطوبت بہنا یا کان، ناف، پستان سے پانی نکلنا کہ یہ سب بیماریاں وضو توڑنے والی ہیں ان میں جب پورا ایک وقت ایسا گذر گیا کہ ہرچند کوشش کی مگر طہارت کے ساتھ نماز نہ پڑھ سکا تو عذر ثابت ہوگیا
( 📙حوالہ: بہار شریعت حصہ دوم صفحہ ۸۰/)
واللہ اعلم بالصواب
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
_🖊کتبہ: ابو محمد حامد رضا، محمد شریف الحق رضوی کٹیہاری امام وخطیب نوری رضوی جامع مسجد وخادم دارالعلوم نوریہ رضویہ رسول گنج عرف کوئیلی ضلع سیتامڑھی بہار الھند_
( بتاریخ ۱۶/ مئی بروز جمعرات ۲۰۱۹/ عیسوی)
( موبائل نمبر 📞7654833082📲)
🌹تصدیق شدہ🌹
الجواب صحيح والمجيب نجيح فقط محمد عطاء اللہ النعیمی خادم الحدیث والافتاء بجامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) کراچی
الجواب صحیح والمجیب نجیح آلِ رسول سید شمس الحق
الجواب صحیح والمجیب نجیح العبد الاثیم خاکسار محمد معصوم رضا نوری خطیب و امام دار العلوم اہلسنت غریب نواز(رضی اللہ تعالیٰ عنہ) رانی پور بلرام پور یوپی انڈیا
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح فقط محمد آفتاب عالم رحمتی دہلوی خطیب و امام جامع مسجد مہا سموند (چھتیس گڑھ)
الجواب صحیح والمجیب نجیح: محمد کیف الحسن قادری مدرس جامعہ قادریہ مقصودپور اورائی ضلع مظفرپور بہار
الجواب صحیح: فقط محمد اختر رضا قادری رضوی سنی خطیب وامام جامع مسجد سرکھیت ( نیپال)
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں