چین والی گھڑی پہن کر نماز پڑھنا کیسا؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
کیافرماتےھیں علماۓ دین وملت ومفتیان شرع متین مندرجہ مسئلہ کے بارے میں کہ کیا کوئ شخص چین کی گھڑی پہن کر نماز پڑھتاھے تو کیا اس کی نماز ہوگی یا نہیں؟
سائل: حافظ و قاری محمد انصر رضا قادری ارسیکرے ہاسن کرناٹکا انڈیا
=============================
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
✒الجواب بعون الملک الوھاب_______✒
چاندی کی ایک انگوٹھی وہ بھی ایک نگ کی ساڑھے چار ماشہ سے کم وزن کی مرد کو پہننا جائز ھے، اور دو انگوٹھیاں یا کئ نگ کی ایک انگوٹھی یا ساڑھے چارماشہ ، خواہ زائد چاندی کی اور سونے، پیتل، لوہے، تانبے کی مطلقاً ناجائز ھے۔
گھڑی کی زنجیر سونے چاندی کی مرد کو حرام، اور دھاتوں کی ممنوع ھے۔۔ اور جو چیزیں ممنوع کی گئ ھیں ان کو پہن کر نماز اور امامت مکروہ تحریمی واجب الاعادہ
🌴واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب🌴
(📚 بحوالہ احکام شریعت حصہ دوم صفحہ نمر ١٨٨)
============================
✍ شرف قلم از گداۓ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ مولانا محمد شاھد رضا قادری منظری صاحب قبلہ مدظلہ النورانی،، خادم جامعہ رضویہ کنزالایمان بنگلور سٹی کرناٹکا انڈیا۔ رابطہ۔ 9844687869
۔=========(( ✅ ))=========۔
✅✅ الجواب صحیح والمجیب نجیح
احقر العباد مصباح النعیمی الرضوی غفرلہ ،، سربراہ اعلی رضوی نعیمی دارالافتاء کاشانہ سرکار کشن گنج بہار،، و مفتی رضوی نعیمی دارالافتاء ہری ہانس موڑ آزاد نگر سیوان بہار
✅ الجواب صحیح والمجیب نجیح، محمد اختر علی واجد القادری الحنفی عنہ ،خادم شمس العلما دار الافتاء و القضاء ،جامعہ اسلامیہ میرارڈ ممبئی
✅ الجواب صحیح والمجیب نجیح سگ در تاج الشریعہ علیہ الرحمہ حضرت علامہ ومولانا محمد شہاب الدین حشمتی مقبولی ساکن رانی بنور کرناٹکا انڈیا
=============================
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں