🌹•┈┈❍﷽❍┈┈•🌹
📋ایک دوسرے کو قسم کھلانے سے قسم واقع ہو گی یا نہیں📋
📿السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ📿
کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام مسئلہ ہٰذا میں کہ👇
ہندہ نے زینب کو قسم دی کہ تیرے اوپر تیس پارہ کی قسم کہ میں تجھ سے بات نہیں کروں گی اورنہ تو مجھ سے اور دونوں نے آپس میں بات کر لی تو اس سے قسم واقع ہو گی یا نہیں نیز قسم کو توڑنےکیا کفارہ ہو گا
💢قرآن و احادیث کی روشنی میں مفصل جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
💢سائل💢:• نصیب اللہ نظامئ
🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
📝الجواب بعون الملک الوہاب ⇩
🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁
اس صورتحال میں دونوں پر قسم واقع نہ ہوگی کیونکہ شریعت کا قاعدہ کلیہ ہے کہ اگر کوئی مستقبل کے کسی کام کو کرنے یا نہ کرنے کی قسم کھائے تو اس پر اس قسم کو پورا کرنا لازم ہوگا بشرطیکہ وہ کسی ناجائز کام کی قسم نہ ہو
فتاوی عالمگیری میں ہے
منعقدۃ و ھو ان یحلف علی امر فی المستقبل ان یفعلہ او لا یفعلہ و حکمھا لزوم الکفارۃ عند الحنث کذا فی الکافی
فتاوی عالمگیری ج 1 مصری ص 49
تو مذکورہ بالا مسئلے میں جیسا کہ
ہندہ نے زینب کو قسم دی اور دوسرے کے قسم دینے سے قسم واقع نہ ہوگی قسم اسی وقت واقع ہوگی جب زینب اس کو قبول کرےگی کہ ہاں مجھ پر یہ قسم کی میں تم سے بات نہیں کروں گی اور ہندہ پر بھی قسم واقع نہ ہوگی اسلئے کہ ہندہ نے صرف یہ جملہ کہا کہ میں تجھ سے بات نہیں کروں گی قسم نہیں کھایا اور یہ شرعا قسم نہیں ہے لہذا ان دونوں پر کسی قسم کا کفارہ لازم نہیں
📗✒ھکذا فی الفتاوی فقیہ ملت ج 2 ص 93 کتاب الایمان و النذور
(🌺واللہ اعلم بالصواب🌺)
✍ کتبہ: جلال الدین احمد امجدی رضوی ارشدی نائےگائوں ضلع ناندیڑ مہاراشٹرا مدرس جامعہ قادریہ رضویہ ردرور منڈل ضلع نظام آباد تلنگانہ الھند ـبتاریخ ۲۵/ جنوری بروز ہفتہ ۲۰۲۰ عیسوی
( موبائل نمبر 📞8390418344📱)
🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁
🔋الجواب صحيح والمجيب نجيح فقط محمد عطاء اللہ النعیمی خادم الحدیث والافتاء بجامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) کراچی
🔋ماشاءاللہ بہت خوب ✅الجواب' ھوالجواب واللہ ھوالمجیب المصیب المثاب فقط محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی خطیب و امام جامع مسجد مہا سمند (چھتیس گڑھ)
🔋ماشاءاللہ بہت عمدہ جواب✅ الجواب صحیح والمجیب نجیح فقط محمد الطاف حسین قادری خادم التدریس دارالعلوم غوث الورٰی ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی الھند
🔋✔الجوابــــــ صحیح والمجیبـــــ نجیح فقط محمدامجدعلی نعیمی
،رائےگنج اتردیناج پور مغربیبنگال،
خطیب وامام مسجدنیم والی مرادآبا اترپردیش الھند
🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں