بعدہ عرض ہیکہ مخنث کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے اگر وہ مسلمان ہو تو براۓ کرم تفصیلا جواب عنایت فرمایئں نوازش ہوگی
سجاد عالم نوری
کرناٹک بیدر ضلع
⚡️⚡️⚡️⚡️⚡️⚡️⚡️⚡️⚡️
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب:ہر مسلمان کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی،(سوائے ان کےجن کا استثنا کیا گیاہے ) لہذا مخنث مسلمان ہے تو اس کی بھی نماز جنازہ پڑھی جائے گی چناں چہ فتاوی ہندیہ میں ہے: "ويصلى على كل مسلم مات بعد الولادة صغيرا كان أو كبيرا ذكرا كان أو أنثى حرا كان أو عبدا "(الباب الحادي والعشرون في الجنائز،الفصل الخامس في الصلوة على الميت،ج:1،ص:163)
فتاوی رضویہ میں ہے :ہجڑہ اگر مسلمان ہے تواُس کے جنازہ کی نماز فرض ہے،اور نیت میں مرد و عورت کی تخصیص کی کوئی حاجت نہیں۔ مرد وعورت دونوں کی ایک ہی دعا ہے، خصوصاً یہ ہجڑے جو یہاں ہوتے ہیں مرد ہی ہوتے ہیں جو اپنے آپ کو عورت بناتے ہیں۔(ج:4،ص:88)
والله تعالى أعلم
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں