مہنگی لکڑی ،مہنگے کاغذات اور عمدہ تزئین کاری، اور قیمتی وقت صرف کرکے تعزیہ بنایا جاتا ہے ہم پہلی محرم الحرام سے لیکر دسویں محرم الحرام عاشورہ تک" تعزیہ" کے سامنے عقیدت و احترام کے ساتھ پیش آتے ہیں اور اس کے بعد دسویں محرم الحرام کو" مصنوعی گندے کربلا "میں پھینک آتے ہیں یہ کونسی عقیدت ہے؟ میرے بھائی۔۔۔ اور کیسی محبت ہے ؟میرے بھائی۔۔۔ اور کیا تعزیہ کا ایسے ہی احترام کیا جاتا ہے ؟ اور کیا اس میں ضیاع مال نہیں ہے ؟ کیا اس میں تضیع اوقات نہیں ہے ؟ عاشورہ کے دن تک بہت زیادہ احترام اس کے بعد اتنی بے حرمتی کیا کوئی قابلِ احترام اور لائقِ ادب چیز کے ساتھ ایسا کرتا ہے؟ یقین جانیں اس طرح مناظر دیکھ کر رونا آتا ہے کہ شہدائے کربلا کی قربانیوں کو بازیچہ اطفال بن کر رکھ دیا گیا ہے اور شہادتِ امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے مقصد کو ڈھول باجے اور تعزیہ داری میں بدل دیا گیا ہے ! آپ کہتے ہیں کہ اجمیر شریف اور کچھوچھہ شریف میں تعزیہ بنایا جاتا ہے لیکن وہاں اس طرح سلوک نہیں کیا جاتا ہے جس طرح آپ کر رہے ہیں؟ دوسرے دن یعنی گیارویں محرم الحرام کو مصنوعی کربلا پر پھینکے گئے تعزیہ پر کتے پیشاب کرتے ہوئے ،بچے چپل جوتے پہن کر روندتے، کچھ لوگ گندگی پھینکتے بھی دیکھے جاتے ہیں اگر یقین نہ ہو تو مصنوعی کربلا پر جا کر دیکھ سکتے ہیں الا ماشاء اللہ تعالی! اگر نفسِ تعزیہ داری جائز ہے یعنی روضہ امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی نقل تو اس کے بعد اس وقت یہ خرافات و بدعات کی گنجائش کہاں سے نکال لائے میرے بھائی ؟! ڈھول تماشہ، ناچنا اور اس کے ساتھ ساتھ "نقلِ روضہ امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے ساتھ اس طرح "بد سلوکی، بے ادبی اور بے حرمتی " کے جواز کی صورت کیسے نکال لیے میرے بھائی؟!
میرے بھائی!آپ اگرچہ کسی بھی کتاب کا حوالہ دیں، کسی بھی بزرگ کا عمل پیش کریں لیکن جواز پر لکھی گئی کتابیں اور بزرگوں کا اعمال " مروجہ تعزیہ داری " پر بالکل فٹ نہیں ہو سکتے ہیں اور وہ مصنف یا بزرگ اگر م"روجہ تعزیہ داری " کو دیکھ لیتے تو ہرگز اجازت نہیں دیتے ! وہ کیا کوئی بھی مہذب قوم اس کی اجازت نہیں دے سکتی ہے نہ کوئی کوئی مثقف فرد اس کو جائز ٹھہرا سکتا ہے! پھر میرے بھائی! آپ حبِ اہل بیت کے نام پر کیوں خلافِ اہل بیت کام کرتے ہیں آپ کے اس عمل سے جہاں ایک طرف شہادتِ امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے اغراض و مقاصد منظر عام پر نہیں آتے ہیں ( باطل افکار و نظریات کے خلاف تھی ) وہی دوسری طرف امتِ مسلمہ خرافات و بدعات کے سیلاب میں ڈوبتی چلی جا رہی ہے!
آپ لوگوں کی شان میں ہوئی گستاخی کے لیے معذرت👏
✍محمد عباس الازہری
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں