_______ایک علمی تحفہ_______
*** فقہ اور فتاویٰ کی تدوین و تاریخ *** _________________________________________
از قلم: محمد کمال الدین اشرفی مصباحی
راقم محمد کمال الدین اشرفی مصباحی کی یہ آٹھویں قلمی کاوش اشرفیہ اسلامک فاونڈیشن حیدرآباد دکن کے اہتمام سے اس سال عرس حافظ ملت علیہ الرحمہ کے موقع پر منظرِ عام پرآ رہی ہے ____________
اس کتاب پر معروف ادیب و نقاد جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے سابق صدر المدرسین اور موجودہ ناظمِ تعلیمات استاذی الکریم حضرت علامہ محمد احمد مصباحی دام ظلہ العالی نے نظر ثانی کی ہے
______________
نازش فکر وقلم حضرت مولانا مفتی ساجد رضا مصباحی داہو گنج کشی نگر، فاضل محقق حضرت مولانا مفتی مبشر رضا ازہر مصباحی صدر نوری دار الافتاء بھیونڈی مہاراشٹر، ماہر توقیت حضرت مولانامفتی رفیق الاسلام نوری صدر شعبہ افتا جامعہ شکوریہ بلہور کانپور اور محقق رضویات حضرت مولانا مفتی عیسیٰ رضوی صدر مفتی و شیخ الحدیث جامعہ رضویہ مظہر العلوم گرسہا ے گنج ضلع قنوج جیسے ارباب فقہ و فتاوی کے گراں قدر تاثرات اس کتاب میں شامل ہیں ____________
فقہ اور فتاویٰ سے دلچسپی رکھنے والے علم دوست احباب اس کتاب کو ضرور اپنے مطالعہ میں رکھیں، اپنے اداروں کی لاءبریریوں کی اسے زینت بناءیں اور فقہ و فتاویٰ کی تدوین و تاریخ سے متعلق اپنی معلومات میں اضافہ کریں __________________
ناچیز اشرفیہ اسلامک فاونڈیشن کے بانی و ڈائریکٹر محترم بشارت علی صدیقی اشرفی جدہ سعودی عرب کا شکر گزار ہے کہ ان کی خصوصی توجہ اور اشاعتی تعاون سے اس کتاب کا پہلا اڈیشن اس سال منظر عام پر آ رہا ہے ________________________________
اس کا سرورق دعا کی گزارش کے ساتھ احباب کی خدمت میں حاضر ہے انشاء اللہ تعالی عرس حافظ ملت کے بعد خواہش مند حضرات کو مفت ارسال کیا جائے گا .....
طالب دعا
محمد کمال الدین اشرفی مصباحی
خادم افتا و استاد حدیث وفقہ
ادارہ شرعیہ اتر پردیش _راے بریلی یو-پی
9580720418
kamalmisbahi786@gmail.co
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں