کیا روزے کی حالت میں بچے کو دودھ پلانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے

کیا روزے کی حالت میں بچے کو دودھ پلانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے


السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ
بعد از سلام عرض یہ ہے کہ ایک عورت جو کہ بچے والی ہے اور وہ روزے کی حالت میں ہے اس نے اپنے بچے کو دودھ پلایا یہ جانتے ہوئے بھی کہ وہ روزہ دار ہے تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں  ۔۔۔ ؟؟ جزاک اللہ
*🌹سائل : مشتاق احمد🌹*
ا__________💠⚜💠____________
*وعلیکم السلام و رحمة اللہ و برکاتہ*
 *📝الــــجــــــــــوابــــــــــ ⇩*
 اگر بچے کو دودھ پلانے والی عورت رمضان کا روزہ رکھتی ہے اور بچے کو دودھ بھی پلاتی ہے تو اس کے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا 
📑جیسا کہ احادیث و آثار میں فقہی اصول بیان کیا گیا ہے کہ "
*" و قال ابن عباس و عکرمۃ رضی اللہ عنھما " الصوم مما دخل و لیس مما خرج " اھ*
🍭 یعنی حضرت ابن عباس اور عکرمہ بیان کرتے ہیں کہ روزہ دار کے معدہ میں کسی چیز کے داخل ہونے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ، خارج ہونے سے نہیں ٹوٹتا " اھ 
*( 📕صحیح بخاری : باب الحجامة والقیٔ للصّائم ، ج 2 ص 576 ، مکتبۂ عصریہ ، بیروت )*

🔖اور ماں کا دودھ اس کے وجود سے خارج ہوتا ہے 
*لہذا روزے میں دودھ پلانے سے کوئی حرج نہیں ہے " اھ :*

*(📙 تفہیم المسائل ج 6 ص 204 )*
 
*🌹واللہ اعلم بالصواب🌹*
ا__________💠⚜💠____________
*✍🏻شرف قلم حضرت علامہ و مولانا کریم اللہ رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی*
*🗓 ۱ مئی بروز بدھ ۲۰۱۹ عیسوی* https://wa.me/+917666456313
*✅الجواب صحیح و المجیب نجیح محمد راشد مکی گرام ملک پور ضلع کٹیہار بہار ہند*
ا__________💠⚜💠____________

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے