〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں 👈🏻ٹخنے کے نیچے پاجامہ پہننا کیسا ہے؟تفصیل سے جواب عنایت فرمائیں
🍃ساٸل:-نسیم احمد اویسی،،سلطان پور یوپی الہند🍃
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
📝الجواب بعون الملک الوہاب
🍃مسئلہ ۳۸: مرد کو ایسا پاجامہ پہننا جس کے پائنچے کے اگلے حصے پشت قدم پر رہتے ہوں مکروہ ہے۔ کپڑوں میں اسبال یعنی اتنا نیچا کرتہ، جبہ، پاجامہ، تہبند پہننا کہ ٹخنے چھپ جائیں ممنوع ہے، یہ کپڑے آدھی پنڈلی سے لے کر ٹخنے تک ہوں یعنی ٹخنے نہ چھپنے پائیں
*📘👈🏻(1)(عالمگیری)*
*مگر پاجامہ یا تہبند بہت اونچا پہننا آج کل وہابیوں کا طریقہ ہے، لہٰذا اتنا اونچا بھی نہ پہنے کہ دیکھنے والا وہابی سمجھے۔ اس زمانے میں بعض لوگوں نے پاجامے بہت نیچے پہننے شروع کردیے ہیں کہ ٹخنے تو کیا ایڑیاں بھی چھپ جاتی ہیں ، حدیث میں اس کی بہت سخت ممانعت آئی ہے، یہاں تک کہ ارشاد فرمایا: ’’ٹخنے سے جو نیچا ہو، وہ جہنم میں ہے*
*اور بعض لوگ اتنا اونچا پہنتے ہیں کہ گھٹنے بھی کھل جاتے ہیں جس کو نیکر کہتے ہیں ، یہ نصرانیوں سے سیکھا ہے،اونچا پہنتے ہیں تو گھٹنے کھول دیتے ہیں اور نیچا پہنتے ہیں تو ایڑیاں چھپا دیتے ہیں ۔افراط و تفریط سے علیحدہ ہو کر مسنون طریقہ نہیں اختیار کرتے بعض لوگ چوڑی دار پاجامہ پہنتے ہیں ، اس میں بھی ٹخنے چھپتے ہیں اور عضو کی پوری ہیأت نظر آتی ہے۔ عورتوں کو بالخصوص چوڑی دار پاجامہ نہیں پہننا چاہیے، عورتوں کے پاجامے ڈھیلے ڈھالے ہوں اور نیچے ہوں کہ قدم چھپ جائیں ، ان کے لیے جہاں تک پاؤں کا زیاد ہ حصہ چھپے اچھا ہے۔*
*📚👈🏻(بہار شریعت ح ۱۶ص ۴۲۰)*
🕋واللہ تعالی اعلم ورسولہ اعلم🕋
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ؛
حضرت حافظ وقاری محمد انور رضا صاحب قبلہ مد ظلّہ العالی والنورانی پیاگ پور بہرائچ شریف یوپی الھند :-موبائل نمبر 8355972177
٢١محرّم الحرام 1441 ھ بمطابق ;٢١ستمبر2019 بروزسنیچر
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں