جدید ایجادات میں قرآن کریم بھرنے اور اُسے چھونے وغیرہ کے احکام؟

جدید ایجادات میں قرآن کریم بھرنے اور اُسے چھونے وغیرہ کے احکام؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
میرا ایک سوال یہ ہےکہ قرآن شریف کو موبائل میں بغیر وضو کے پڑھ سکتے ھیں یا نہیں؟ باحوالہ جواب عنايت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔

*سائل؛ حضرت علامہ ومولانا عبدالغفار نوری ناگے نا ہلی بیلور ہاسن کرناٹکا انڈیا*
"""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""

  *وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

_✒الجواب بعون الملک الوہاب؛________✒ 
*موبائل ، سی ڈی، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ، آئ فون وغیرہ میں قرآن پاک کچھ خاص قسم کے نشانات وسوراخ کی شکل میں محفوظ ہوتا ہے، اور وہی اُن آلات سے سنا جاتا ہے یا اسکرین پر نظر آتاہے تو وہ حقیقتاً قرآن ہی ہے ۔*

🍁 البتہ آلات کے جس حصہ پر قرآن محفوظ ہوتا ہے اس پر پلاسٹک کا غلاف لگا ہوتا ہے اس لیۓ اسے بےوضو چھونا جائز ہے ۔

*📗 یوں ہی یہ نشانات جس وقت اسکرین پر نظم عربی کی شکل میں نمایاں ہوں اس کے بالائی شیشے پر بلا وضو ہاتھ رکھنا جائز ہے کیونکہ یہ شیشہ نظم عربی اور اسے نمایاں کرنے والے شیشے کے اوپر غلاف کیطرح ہوتاہے۔*

📝 ہاں رعايت خلاف کیلۓ مندوب یہ ہے کہ اُسے بھی بےوضو نہ چھوۓ فلمی گانے اور تصاویر وغیرہ کے ساتھ قرآن پاک لوڈ کرنا بےادبی ہے اس لیۓ اس سے بچیں اور جائز مقصد کیلۓ میموری میں محفوظ قرآن پاک کو delete کرنا جائز ہے۔ 
*(📚 موبائل فون کے ضروری مسائل ص١٥٦)*

       *واللہ ورسولہ اعلم بالصواب *

""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""
*_✍کتبہ؛_ گداۓ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ مولانا محمد شاھد رضا قادری منظری ارشدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی؛*
*خادم التدریس؛۔ جامعہ رضویہ کنزالایمان بنگلور سیٹی کرناٹکا؛؛📞9844687869*


*✅ الجواب صحیح فقط؛ حضرت علامہ و مولانا مفتی عتیق اللہ صدیقی فیضی رضوی ارشدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی؛*

*✅ الجواب صحیح والمجیب نجیح فقط؛ حضرت مولانا شہاب الدین رضوی مقبولی صاحب قبلہ مدظلہ النورانی کرناٹک؛*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے