پان کھانے کا حکم

 « احــکامِ شــریعت » 
-----------------------------------------------------------
پان♠️ کھانے کا حکم
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام پان کھانا سنت یا نہیں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
     
المستفتی: عبداللہ بن آدم
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب

پان کھانا صرف جائز ہے

سنت نہیں

جیسا کہ اعلی حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رضی اللہ عنہ ربہ القوی تحریر فرماتے ہیں 
پان کھانا نہ سنت ہے نہ مستحب ہے صرف مباح ہے

ہاں بعض عوارض خارجیہ کہ باعث مستحب ہو سکتا ہے جیسے نہ کھانے میں میزبان کی دل شکنی ہو 
📘فــتــاوی رضــویــہ جلد نہم نصف آخر ص256
اور تحریر فرماتے ہیں
پان بلاشبہ جائز ہے اور زمانہ حضرت شیخ العالم فرید الدین گنج شکر وحضرت سلطان المشائخ نظام الملة والدین علیہما الرضوان سے مسلمانوں میں بلا نکیر رائج ہے

📚فــتــاوی رضــویــہ جلد نہم ص111
📗فــتــاوی فقیہ ملت جلد دوم ص313

واللہ اعلم بـالصـواب
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

✍🏼ازقــلـم حضـرت علامـہ و مولانــا محمـــد اسمــاعیـل خـان امجـدی صاحـب قبلـہ مدظلـہ العـالــٰـی والنــورانـی دارالـــعـلــوم شـہـیـــد اعـظـم دولـھـاپور ضـلع گـونــڈہ یـوپــی
رابطـــہ 📞 ــــــــــ
+919918562794

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے