سوال⬅ گائے، بیل، بھینس کے گوبر سے گھر کو لیپنا اور اس کو سکھا کر اس سے کھانا بنانا کیسا ہے؟
وعلیکم السلام و رحمة الله و بركاته
الجواب بعون الملك الوهاب
گائے، بیل، بھینس کے گوبر سے
گھر کو لیپنا شریعت میں ناجائز ہے اسلئے کہ وہ نجاستہ غلیظہ ہے جیسا کہ
فتاوی ہندیہ میں ہے
والخثاء البقر و العذر نجس نجاسۃ غلیظۃ ھکذا فتاوی قاضی خان
الفتاوی الھندیۃ الفصل الثانی فی الاعیان النجسۃ من الباب السابع فی النجاسۃ و احکامھا ج 1 ص 46
تنویر الابصار میں ہے
من مغلظۃ کعذرۃ و روث و خثی مخلصا
تنویر الابصار باب الانجاس من کتاب الطھارۃ ج 1 ص 454/453
حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت العلام مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رضی اللہ تعالی عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ ہر حلال چوپایہ کا پاخانہ جیسے گائے بھینس کا گوبر، بکری اونٹ کی مینگنی یہ سب نجاست غلیظہ ہیں
📗✒بہار شریعت ج 1 ح 2 ص 98
اور رہی بات اس کو سکھا کر اس سے کھانا بنانا تو یہ جائز ہے کیونکہ نجاست کھانے میں نہیں لگتی زیادہ سے زیادہ اس کا دھواں لگے گا تو اس سے کھانا ناپاک نہیں ہوتا
جیسا کہ در مختار مع رد المحتار میں ہے کہ "
لا یکون نجسا رماد قذر وإلا لزم نجاسة الخبز في سائر الأمصار ، و قال الشامی تحته المراد به العذرة والروث " اھ
📓 ( در مختار مع رد المحتار ج 1 ص 534 : کتاب الطھارۃ ، باب الانجاس ، دار الکتب العلمیہ بیروت )
📖 اور حاشیہ طحطاوی علی در مختار شرح تنویر الابصار میں ہے کہ "
📖 قوله : ( لا رماد قذر ) سواء كانت عذرة أو لا ، ففى البحر السرقين والعذرة تحترق فتصير رمادا تطهر عند محمد و عليه الفتوى . قال الشارح : قوله : ( وإلا لزم نجاسة الخبز ) هذا إنما يظهر إذا أتى الرماد على الخبز فأما إذا كان الخبز فى نحو تنور البيوت فلا يلزم ذالك ، لان الخبز فى أعلاه والرماد أسفله " اھ
📘 ( حاشیہ طحطاوی علی در مختار شرح تنویر الابصار ج 1 ص 716 : کتاب الطھارۃ ، باب الانجاس )
📓 اور بہار شریعت میں ہے کہ "
اُپلے ( کنڈا، گوبر ) کا دُھواں روٹی میں لگا تو روٹی ناپاک نہ ہوئی ۔ اُپلے جلا کر کھانا پکانا جائز ہے ۔ اُپلے کی راکھ پاک ہے اور اگر راکھ ہونے سے قبل بُجھ گیا تو ناپاک ۔ روٹی میں اگر اُپلے کا ٹکڑا ملا اور وہ سخت ہے تو اتنا حصہ توڑ کر پھینک دے ، پوری روٹی کو نجس نہیں کہا جائے گا اور اگر اس میں نرمی آگئی ہے تو بالکل نہ کھائے " اھ
📓 ( بہار شریعت ج 1 ح 2 ص 304 / 396 / 402 / ح 16 ص 380 )
والله و رسوله أعلم عزوجل و صلى الله عليه وسلم
كتبه
الفقير إلى الله
مولانا محمد ممتاز القادري الثقافي جھارکھنڈ
أستاذ : مركنس بنگلور
رابطہ نمبر 9523158894
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں