صحابہ کرام کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں

صحابہ کرام کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں

افضل البشر بعد الانبیاء حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان وعظمت،عشق وعرفان،عبادت وسخاوت کوکماحقہ بیان کرنے سے زبانیں قاصر ہیں۔رب کریم نے انھیں جن فضائل و کمالات سے نوازا تھا وہ ان تمام میں بھی اپنی مثال آپ تھے۔
دنیا بھرمیں اسلام کی خوشبو پھیلانے میں آپ نے جو قربانیان پیش کی ہیں وہ ناقابل تردید ہیں اور اجلہ صحابہ کرام نے جس طرح حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت و امامت کوتسلیم کرکے دین متین کے فروغ وترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہ تاریخ کا ایک اہم باب ہے۔آپ ہی تمام صحابہ کرام میں افضل بھی تھے اور اعلم بھی تھے ، فرامین رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی باریکیوں اوران کے اسرار و رموز کوزیادہ جاننے اور سمجھنے والے تھے۔ اس بات پربھی پوری امت کا اجماع ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے احسانات سے دین اسلام کوخوب توانائی ملی ہے۔اس قسم کے خیالات کا اظہار *سنی صابری مسجد* میں *جشن صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ* (بتاریخ 25جمادی الاخرہ1441ھ۔20.02.2020)میں مفتی اعظم باسنی حضرت علامہ مفتی ولی محمد صاحب قبلہ رضوی،سربراہ اعلی سنی تبلیغی جماعت باسنی،اورمصباح الفقہاء حضرت مولانا مفتی محمد عالمگیر صاحب رضوی مصباحی" مفتی دارالعلوم اسحاقیہ" جودھپور نے فرمایا. مداحان مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے گلہاۓ نعت ومناقب پیش کے،یہ پروگرام *سنی صابری تنظیم* کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔خطیب مارواڑ حضرت مولانا محمد ابوبکر صاحب قبلہ نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔
رپورٹ:
محمد اسلم رضا قادری اشفاقی
نگراں: سنی صابری تنظیم،باسنی۔ناگورشریف۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے