مفتي جمهورية الهند الشيخ أبوبكر أحمد

مفتي جمهورية الهند  الشيخ أبوبكر أحمد
مفتی اعظم ہند شیخ ابوبکر احمد شافعی حفظہ اللّه کی پیدائش 22 مارچ 1931 ء میں ہندوستان کے صوبے کیرلا کے کانتاپورم میں ہوئی تھی۔ تاج الشریعہ امام اختر رضا خان حنفی قادری ازہری علیہ الرحمه کی وفات کے بعد آپ مفتی اعظم منتخب ہوئے۔

مفتی اعظم اہلسنّت کی عظیم درسگاہ #مرکز_ثقافة_سنیة کیرلا کے بانی اور چانسلر اور روزمانہ سراج کے صدر نشین ہیں۔ اور اسلامک ایجوکیشنل بورڈ آف انڈیا کے صدر ہیں۔ آل انڈیا سنی جمیعت علماء کے جنرل سیکریٹری ہیں۔ ورلڈ صوفی فورم کے ممبر بھی ہیں۔ وہ ایک عالم، ماہر تعلیم، ریفارمر، ماہر ماحولیات، امن کے حامی اور مقرر ہیں۔

آپ کے مشہور شاگرد #شیخ_حبیب_علی_الجعفری حفظہ اللّه ہیں جو عالم اسلام کی ممتاز نوجوان عالم دین ہیں۔  

جنوری 2008ء میں جدّہ میں شیخ ابوبکر احمد صاحب دامت برکاتہم کو اسلامی ثقافت کے دفاع کے لیے اسلامی ثقافتی اعزاز سے نوازا گیا۔ 2016ء میں انہیں او آئی سی کی جانب سے جیویلز آف مسلم ورلڈ بز اعزاز سے نوازا گیا، آپ کو ہندوستان کا #ابن_بطوطہ بھی کہا جاتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے