27 رجب کی مبارک شب

27 رجب کی مبارک شب
آپ سب کو
شب معراج مبارک ہو
آج کی رات وہ رات ہے جس میں اللہ تعالی نے اپنے محبوب کریم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو بے پناہ اعزاز و کمالات سے نوازا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آسمانوں کی سیر کروائی اپنا دیدار عطا فرمایا نماز کا تحفہ عطا فرمایا. اور نجانے کیا انعامات کو اکرام اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم پر کیے. 

ہم بحیثیت امتی پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کو ملنے والے اس شرف و عزت پر خوشی و مسرت محسوس کرتے ہیں اور اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں.اور واقعات معراج کو سنتے سناتے ہوئے اس رات کی عظمت اور اللہ کی نعمت کا چرچا بھی کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے 

 اس مبارک رات کے طفیل اللہ تعالی ہماری مشکلات آسان فرمائے ہمیں راحت و عافیت عطا فرمائے اور بالخصوص کرونا کی وبا اور اس کی وجہ سے طاری خوف و اذیت کو دور فرمائے.
طالب دعا مفتی علی اصغر
27 رجب 1441
22 مارچ 2020

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے