🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
-----------------------------------------------
📚جماعت ترک کرنے کے عذر کیا کیا ہیں
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
کیا جماعت ملازمت، تجارت وغیرہ کی وجہ سے ترک کرنا جائز ہے ؟ اور کیا ایجوکیشن کی وجہ سے جماعت ترک کرنا جائز ہے ؟ جس سے یہ یقین ہو کہ اس ایجوکیشن سے ہم آنے والے دنوں میں ملازمت یا تجارت کریں گے اور اپنے پریوار کے حقوق کو پورا کریں گے جو میرے ذمّہ اس وقت فرض ہو جائےگی۔۔
سائل محمد معین رضا گجرات
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ⇩
صورت مستفسرہ میں ملازمت, تجارت اور ایجوکیشن ترک جماعت کے لئے عذر نہیں -ترک جماعت کے اعذار یہ ہیں 👇
(①) مریض جسے مسجد تک جانے میں مشقت ہو
(2) اپاہج
(3) جس کا پاؤں کٹ گیا ہو
(4) جس پر فالج گرا ہو
(5) اتنا بوڑھا کہ مسجد تک جانے سے عاجز ہو
(6) اندھا اگر چہ اندھے کے لئے کوئی ایسا ہو جو ہاتھ پکڑ کر مسجد تک پہنچادے
(7) سخت بارش
(8) شدید کیچڑ کا حائل ہونا
(9) سخت سردی
(10) سخت تاریکی
(11) رات میں آندھی
(12) مال یا کھانے کا تلف ہونے کا اندیشہ ہو
(13) قرض خواہ کا خوف ہے اور یہ تنگ دست ہے
(14) ظالم کا خوف
(15) پاخانہ
(16) پیشاب
(17) ریاح کی حاجت شدید ہے
(18) کھانا حاضر ہے اور نفس کو اس کی خواہش ہو
(19) قافلہ چلے جانے کا اندیشہ ہو
(20) مریض کی تیمارداری کہ جماعت کے لئے جانے سے اس کو تکلیف ہوگی اور گھبرائےگا یہ سب ترک جماعت کے لئے عذر ہیں -
(①) مریض جسے مسجد تک جانے میں مشقت ہو
(2) اپاہج
(3) جس کا پاؤں کٹ گیا ہو
(4) جس پر فالج گرا ہو
(5) اتنا بوڑھا کہ مسجد تک جانے سے عاجز ہو
(6) اندھا اگر چہ اندھے کے لئے کوئی ایسا ہو جو ہاتھ پکڑ کر مسجد تک پہنچادے
(7) سخت بارش
(8) شدید کیچڑ کا حائل ہونا
(9) سخت سردی
(10) سخت تاریکی
(11) رات میں آندھی
(12) مال یا کھانے کا تلف ہونے کا اندیشہ ہو
(13) قرض خواہ کا خوف ہے اور یہ تنگ دست ہے
(14) ظالم کا خوف
(15) پاخانہ
(16) پیشاب
(17) ریاح کی حاجت شدید ہے
(18) کھانا حاضر ہے اور نفس کو اس کی خواہش ہو
(19) قافلہ چلے جانے کا اندیشہ ہو
(20) مریض کی تیمارداری کہ جماعت کے لئے جانے سے اس کو تکلیف ہوگی اور گھبرائےگا یہ سب ترک جماعت کے لئے عذر ہیں -
(📕بھار شریعت ج :1/ح:3/ص:583/584)
📑 اور در مختار میں ہے
" فلا تجب علی مریض و مقعدوز من مقطوع ید و رجل من خلاف او رجل فقط ذکرہ الحدادی و مفلوج و شیخ کبیر عاجز و اعمی و ان وجد قائدا ولا علی من حال بینہ و بینھا مطر و طین و برد شدید و ظلمۃ کذالک و ریح لیلا لا نھارا و خوف علی مالہ او من غریم او ظالم او مدافعۃ احد الاخبثین و ارادۃ سفر و قیامہ بمریض و حضور طعام تتوقہ نفسہ "اھ
(📚ج:2/ص:292/293/کتاب الصلوٰۃ / باب الامامۃ)
واللہ تعالیٰ اعلم
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
✍🏻کــــــتـــــــبـــــہ
حضرت علامہ مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ
+919756464316
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں