Header Ads

جمعہ کی فرض نماز میں موذن امام سے بہت دور جاکر اقامت پڑھتا ہے کیایہ طریقہ حضور صلی االلہ علیہ سلم سے ثابت ہے۔۔۔اقامت کا صحیح اور سنت طریقہ کیا ہے

السلام اعلیکم کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسٸلہ کے بارے میں کے
جمعہ کی فرض نماز میں موذن امام سے بہت دور جاکر اقامت پڑھتا ہے کیایہ طریقہ حضور صلی االلہ علیہ سلم سے ثابت ہے۔۔۔اقامت کا صحیح اور سنت طریقہ کیا ہے براۓ کرم جواب عنایت فرماۓ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مفتیان کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کے ذرا سوال پر توجہ فرما کر جلد جواب عطا کریں۔۔۔۔فقیر نے کٸ مرتبہ سوال کیا ہے لیکین جواب نہیں ملا۔۔۔۔۔لہذا اہل علم حضرات کرم فرماۓ۔۔۔۔
صلاح الدین بھلہاوی رضوی۔۔۔۔۔
................. 
الجواب: 
اقامت کا مسجد کے اند رہونامسنون، البتہ جگہ کی کوئی تخصیص نہیں.ہاں! امام کےسیدھ قرب میں اور پھر اس کے دائیں جانب ہونا بہتر ومناسب ہے. 

اقول: یہ غالبا اس وجہ سے ہےکہ صفوں میں صف اول کو فضیلت حاصل ہے، پھر اس جگہ کو جو امام سے سب سے قریب ہے، لہذا افضل جگہ سےافضل جگہ کی طرف بلانا شروع کرے. 

بہار شریعت پھرفتاوی رضویہ میں ہے:

... اِقامت بلند جگہ یا مسجد سے باہر ہونا سنت نہیں... (حصہ سوم، مسئلہ ٤١ ص:٤٧٢)

"... اور علماء جائز رکھتے ہیں کہ جہاں اذان ہُوئی وہیں اقامت بھی کہی جائے، اور ظاہر ہے کہ اذان مسجد کے اندر نہیں ہوتی بلکہ مکروہ ہے 
پھر جب بیانِ افضلیت پر آتے ہیں تو اسی قدر فرماتے ہیں کہ اقامت کا مسجدمیں ہونا بہتر ہے اور یہاں لفظ کو مطلق چھوڑتے ہیں تخصیصِ جہت کچھ نہیں کرتے،فی البحرالرائق یستحب التحول للاقامۃ الی غیر موضع الاذان ۵؎ انتھی وفیہ یسن الاذان فی موضع عال والاقامۃ علی الارض ۶؎۔البحرالرائق میں ہے تکبیر کے لئے اذان کی جگہ بدل لینامستحب ہے انتہی۔ اور اسی میں ہے اذان کا بلند جگہ اور تکبیر کا نیچے زمین پر ہونا مسنون ہے۔ (ت) (۵؎ البحرالرائق باب الاذن مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱/۲۶۱)(۶؎البحرالرائق باب الاذن مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱/۲۵۵)ہاں اس قدر کہہ سکتے ہیں کہ محاذاتِ امام پھر جانبِ راست مناسب ہے واللہ تعالٰی اعلم(ج:٥،ص:٨١)

واللہ تعالی اعلم
کتبہ: عدیل احمد قادری

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے