آزر حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا باپ تھا یا چچا؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
قرآنِ پاک میں کئی مقامات پر ہے کہ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اپنے والد کو توحید کی دعوت دی اور بت پرستی سے منع کیا اور سورۂ اَنعام کی آیت نمبر 74 میں اس کا نام آزر بھی مذکور ہے۔
اب حل طلب معاملہ یہ ہے کہ آزر حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا حقیقی باپ تھا یا نہیں۔
چنانچہ اس کے بارے مفسرین کے مختلف اَقوال ہیں، بعض مفسرین کے نزدیک آزر حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا حقیقی باپ تھا۔
بعض کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے والد کا نام تارح ہے اور اس کا لقب آزر ہے۔
بعض کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قومی زبان میں ان کے باپ کا نام تارخ تھا اور دوسری زبانوں میں تارخ کو آزر بولا جاتا تھا۔
بعض کہتے ہیں کہ آزر حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے باپ کا نام نہیں بلکہ قوم کے بڑے بت کا نام آزر تھا۔
اور بعض کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے والد کا نام تارخ تھا جبکہ آزر آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے چچا کا نام تھا۔ اور بڑوں کی یہ عادت معروف تھی کہ وہ چچا کو باپ کہہ کر پکارتے تھے۔
اور یہ آخری بات ہی درست ہے کہ آزر حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا حقیقی باپ نہیں بلکہ چچا تھا۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ حدیث پاک سے ثابت ہے کہ حضور اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا نور پاک لوگوں کی پشتوں سے پاک عورتوں کے رحموں کی طرف مُنْتقل ہوا اور حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام چونکہ حضور اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے آباؤ اَجداد سے ہیں اس لئے آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے حقیقی والد کفر و شرک کی نجاست سے آلودہ کیسے ہو سکتے ہیں۔
چنانچہ علامہ شہاب الدین محمود آلوسی بغدادی رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں:
’’ علماءِ اہلسنّت میں سے ایک جَمِّ غفیر کی رائے یہ ہے کہ آزر حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا والد نہ تھا کیوں کہ حضور اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے آباؤ اجداد میں کوئی کافر نہ تھا۔
جیساکہ نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمان ہے کہ ’’ میں ابتدا ہی سے آخر تک پاک لوگوں کی پشتوں سے پاک خواتین کے رحموں میں مُنْتقل ہوتا چلا آیا ہوں جبکہ مشرک تو نَجَس ہیں۔
اور امام رازی رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کا یہ کہنا کہ یہ شیعہ کا مذہب ہے درست نہیں۔
امام رازی رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے اچھی طرح چھان بین نہیں کی اس لیے ان سے یہ غلطی ہوگئی۔
علماءِ اہلسنّت کی اکثریت کا قول یہ ہے کہ آزر حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے چچا کا نام ہے اور ’’اَبْ‘‘ کا لفظ چچا کے معنی میں عام استعمال ہوتا ہے۔
*( روح المعانی، الانعام، تحت الآیۃ: ۷۴، ۴ / ۲۵۳)*
صدر الافاضل سید محمد نعیم الدین مراد آبادی رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:
قاموس میں ہے کہ آزر حضرت ابراہیم عَلَیْہِ َالسَّلَام کے چچا کا نام ہے۔
امام علامہ جلال الدین سیوطی (رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ ) نے ’’مَسَالِکُ الْحُنَفَاءُ‘‘ میں بھی ایسا ہی لکھا ہے۔
چچا کو باپ کہنا تمام ممالک میں معمول ہے بالخصوص عرب میں۔
قرآنِ کریم میں ہے (جیسا کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے) ’’نَعْبُدُ اِلٰهَكَ وَ اِلٰهَ اٰبَآىٕكَ اِبْرٰهٖمَ وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِسْحٰقَ اِلٰهًا وَّاحِدًا‘‘ اس میں حضرت اسماعیل (عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام) کو حضرت یعقوب ( عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام) کے آباء میں ذکر کیا گیا ہے با وجودیکہ آپ عَم (یعنی چچا) ہیں۔
حدیث شریف میں بھی حضرت سیّدِ عالَم صَلَّی اللہ عَلَیْہ وَسَلَّمَ نے حضرت عباس رَضِیَ اللہ عَنْہُ کو اَبْ (یعنی باپ) فرمایا، چنانچہ ارشاد کیا: ’’رُدُّوْاعَلَیَّ اَبِیْ ‘‘ اور یہاں اَبِیْ سے حضرت عباس ( رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ) مراد ہیں ۔
( خزائن العرفان، الانعام، تحت الآیۃ: ۷۴، ص۲۶۱)
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
المرتب⬅ قاضـی شعیب رضـا تحسینی امجــدی 📱917798520672+

0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں