مسجد کی چھت پر لاؤڈاسپیکر کی آواز سے اقتدا کرنا کیسا

*🔸مسجد کی چھت پر لاؤڈاسپیکر کی آواز سے اقتدا کرنا کیسا؟🔸*


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حضرت رہنمائی فرمائیں مسجد میں پانچ لوگ تراویح کی نماز ادا کر رہے ہیں لیکن کچھ لوگ ہیں جو مسجد کے چھت پر لاؤڈ اسپیکر کنکشن کرکے تراویح کی نماز ادا کر رہے ہیں کیا ایسی صورت میں نماز ہوجایئگی جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی

*🔸سائل جسیم اختر🔸*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*وَ عَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎*

*الجواب اللھم ہدایت الحق والصواب*

*' لا إله إلا الله وحده لا شريك له '*
کسی نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ہرگز ہرگز نہ چاہئے اور جو مقتدی محض لاؤڈاسپیکر کی آواز سنکر رکوع و سجود کریں گے انکی نماز نہ ہوگی اور جو مقتدی خاص امام کی آواز سنکر رکوع و سجود کریں گے انکی نماز ہو جائے گی یہی ہمارے اکابر علمائے اہلسنت کا فتویٰ ہے

📑سرکار مفتی اعظم ہند نور اللہ مرقدہ حضور محدث اعظم ہند حضور مجاہد ملت وغیرہ کا تاحین حیات اسی پر عمل رہا لہذا ان لوگوں پر لازم ہے کہ لاؤڈاسپیکر کا استعمال ترک کرے اور توبہ کرے,
*(📕فتاویٰ بریلی شریف ص ۹١ مکتبہ زاویہ پبلشرز لاہور )*

📌لہٰذا جب مسجد کے اندر رہ کر لاؤڈاسپیکر کی اقتدا میں ادا کی گئی نماز فاسد ہو جاتی ہے تو چھت پر بدرجہ اولیٰ مفسد نماز ہوگی, بلا ضرورت مسجد کی چھت پر چڑھنا بھی مکروہ ہے, 

📄جیسا کہ میرے امام اہلسنت فقیہ باکمال امام احمد رضا خان قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں: 

📃فتاوٰی عالمگیریہ میں ہے:
*" الصعود علی سطح کل مسجد مکروہ ولہذا اذااشتد الحر یکرہ ان یصلوابالجماعۃ فوقہ الا اذا ضاق المسجد فحینئذ لایکرہ الصعود علی سطحہ للضرورۃ*
ہر مسجد کی چھت پر چڑھنا مکروہ ہے یہی وجہ ہے کہ شدید گرمی کے باوجود مسجد کی چھت پر باجماعت نماز پڑھنا مکروہ ہے مگر جب مسجد نمازیوں کے لئے تنگ پڑگئی تو مجبورًا چھت پر چڑھنا مکروہ نہیں
*( 📚فتاویٰ رضویہ شریف جدید جلد ١٦ ص ٣۴۹ مکتبہ دعوت اسلامی )*

*🔸واللہ سبحانہ و تعالیٰ اعلم و علمه جل مجدة أتم و أحكم 🔸*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*حضرت مولانا محمد راشد مکی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی گرام ملک پور کٹیہار بہار*
*🗓 ۴ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۲۸ اپریل ٠٢٠٢؁ء بروز منگل*
*رابطه* https://wa.me/+918743811087
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے