بغیر اقامت کے نماز پڑھنا کیسا؟

بغیر اقامت کے نماز پڑھنا کیسا؟

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکا
علماء کرام رہنمائی فرمائیں
جماعت کے لئے اگر اقامت نہ پڑھی گئی ہو بغیر اقامت کے امام نماز پڑھا دے تو کیا نماز ہوجائے گی
 
🔸سائل احمد علی سعودی🔸
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب اللّٰھم ہدایت الحق بالصواب
مسجد میں بغیر اذان و اقامت کے نماز پڑھنا مکروہ ہے 

جیساکہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمۃ *( بہار شریعت حصہ سوم صفحہ 446 پر در مختار کتاب الصلاۃ باب الاذان جلد دوم ص 62 )

(📕 فتاوی عالمگیری کتاب الصلاۃ الباب الثانی فی الأذان الفصل الاول جلد 1ص 54 )* کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں کہ مسجد میں بلا اَذان و اِقامت جماعت پڑھنا مکروہ ہے۔ قضا نماز مسجد میں پڑھے تو اَذان نہ کہے، اگر کوئی شخص شہر میں گھر میں نماز پڑھے اور اَذان نہ کہے تو کراہت نہیں ،کہ وہاں کی مسجد کی اَذان اس کے لیے کافی ہے۔ اور کہہ لینا مستحب ہے گاؤں میں مسجد ہے کہ اس میں اَذان و اِقامت ہوتی ہے، تو وہاں گھر میں نماز پڑھنے والے کا وہی حکم ہے، جو شہر میں ہے اور مسجد نہ ہو تو اَذان و اِقامت میں اس کا حکم مسافِر جیسا ہے
اگر بیرون شہر و قریہ باغ یا کھیتی وغیرہ میں ہے اور وہ جگہ قریب ہے تو گاؤں یا شہر کی اَذان کِفایَت کرتی ہے، پھر بھی اَذان کہہ لینا بہتر ہے اور جو قریب نہ ہو تو کافی نہیں،قریب کی حد یہ ہے کہ یہاں کی اَذان کی آواز وہاں تک پہنچتی ہو
( 📚بہار شریعت حصہ سوم صفحہ 446 )

📌لہٰذا بغیراقامت جماعت کرنا مکروہ تحریمی ہے 
لیکن نماز ہوجائے گی

*🔹واللہ تعالیٰ اعلم🔹*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــہ*
*حضرت حافظ و قاری محمد انور رضا صاحب قبلہ مد ظلّہ العالی و النورانی پیاگ پور بہرائچ شریف یوپی الھند*
*🗓 ١۰ اپریل ٠٢٠٢؁ء مطابق ۱٥ شعبان المعظم ۱۴۴۱؁ھ بروز جمعہ* https://wa.me/+918355972177
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے